حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 274 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 274

حیات بقاپوری تھے۔اور بہت ہی نیک بزرگ تھے (الحکم، امارچ عاء) ۱۲۲ قرآن شریف کس طرح پڑھا جائے:۔ایک صاحب نے سوال کیا۔کہ قرآن شریف کس طرح پڑھا جائے۔274 حضرت اقدس نے فرمایا۔قرآن شریف تدبر وتفکر اور غور سے پڑھنا چاہیے۔حدیث شریف میں آیا ہے۔رُبَّ قَارِي يَلْعَنُهُ القُرآنُ یعنی بہت ایسے قرآن کریم کے قاری ہوتے ہیں۔جن پر قرآن کریم لعنت بھیجتا ہے۔جو شخص قرآن پڑھتا اور اس پر عمل نہیں کرتا۔اس پر قرآن مجید لعنت بھیجتا ہے۔تلاوت کرتے وقت جب قرآن کریم کی آیت رحمت پر گذر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت طلب کی جائے۔اور جہاں کسی قوم کے عذاب کا ذکر ہو۔تو وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالیٰ کے آگے پناہ کی درخواست کی جائے۔اور تدبر ونغور سے پڑھنا چاہیئے۔اور اس پر عمل کیا جاوے (الحکم امارچ 9ء) ۱۲۳۔دنیا کے کام کر دیگر خدا کو نہ بھولو:۔حبیب اللہ خان صاحب مجسٹریٹ الہ آباد جو گورنمنٹ آف انڈیا کی طرف سے امیر کابل کے ہمراہ تھے۔انہوں نے عرض کیا۔ہم تو چاہتے ہیں۔کہ ہم دنیا سے کنارہ کش ہو جائیں۔حضرت اقدس نے فرمایا ' دین اور دنیا جمع نہیں ہو سکتے۔مگر جب خدا چاہے تو جمع ہو سکتے ہیں۔ایک بزرگ لکھتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا۔کہ اس نے کئی ہزار کا سودا خریدا۔اور وہ خدا تعالیٰ سے ایک دم بھی غافل نہ ہوا۔ہمارا دین اسلام ایسا نہیں ہے۔کہ رہبانیت سکھا دے۔اور بیوی بچوں سے کنارہ کش ہو جاویں۔یہ رہبانیت ہے۔لا رهبانیة فی الاسلام آیا ہے۔تجارت کرو۔نوکری کرو۔دنیا کے کام کرو۔مگر خدا تعالیٰ کو نہ کھولو۔جولوگ بیوی بچوں اور روزگار دنیا کے تعلقات میں محو ہو کر اللہ تعالیٰ سے غافل ہو جاتے ہیں۔وہ نامرد ہوتے ہیں۔(الحکم کے امارچ 9ء)