حیاتِ بقاپوری — Page 273
حیات بقاپوری 273 ۱۱۹۔گناہ کا علاج استغفار :- علاج کروں؟ ایک شخص کا سوال پیش ہوا۔کہ مجھ سے گناہ ہو جاتا ہے۔اور پھر توبہ کر لیتا ہوں۔پھر گناہ ہو جاتا ہے۔کیا آپ نے فرمایا۔پھر تو بہ کرے۔اور اس کا کیا علاج ہے؟“ (الحکم، افروری ۱۹۰۷ء) ۱۰۔پہلی بیوی کی موجودگی میں ناطہ دینے کو معیوب جانا الہی اجازت کی خلاف ورزی ہے:۔سوال پیش ہوا کہ بعض لوگ یہ عذر کرتے ہیں کہ جس کی عورت آگے موجود ہو۔اس کو ہم ناطہ نہیں دیتے۔حضرت نے فرمایا ” پھر وہ اس سے منی و ثلات در باغ کو بند کرنا چاہتے ہیں ۱۲۱ ہز ہائینس نواب بہاولپور مرحوم کا خاتمہ بالخیر: (الحکم افروری ۱۹۷ء) نواب صاحب نے جس راہ میں داعی اجل کو لبیک کہا وہ ان کی سعادت اور نیکی اور خاتمہ بالخیر کی دلیل ہے۔اس جوانی کے عالم میں حج بیت اللہ کے لئے نکلنا ایک والی ریاست کے لئے خدا تعالیٰ کے خاص فضل کا نشان ہے۔کہا جاتا ہے۔کہ نواب صاحب مرحوم اپنی بعض کمزوریوں کے لئے بیت اللہ میں جا کر دعا مانگنے کا عزم کر چکے تھے۔اور انہوں نے وہاں اور مدینہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں نہایت اخلاص سے دعائیں کیں۔اور خدا تعالیٰ نے ان دعاؤں کو ایسا شرف قبولیت بخشا۔کہ ہمیشہ کے لئے انہیں نجات دے دی۔نواب صاحب کا یہ حسنِ خاتمہ والیان ریاست اور نو جوانوں کے لئے قابل غور ہے۔حضور حجت الله سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور آپ کی وفات کا ذکر ہوا۔تو حضور نے مرحوم نواب خلد آشیاں کے متعلق بہت ہی اعلیٰ درجہ کی رائے ظاہر فرمائی۔اور ان کے اس حسنِ خاتمہ اور اس عزم بیت اللہ پر اظہار مسرت فرمایا۔اور یہ بھی فرمایا۔کہ ان کے پیر صاحب جناب خواجہ غلام فرید صاحب قدس اللہ سرہ ہمارے مصدق