حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 226 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 226

حیات بقاپوری ۷۔تنبول :- 226 قاضی اکمل صاحب نے عرض کیا کہ تنبول کی نسبت حضور کا کیا ارشاد ہے۔فرمایا اس کا جواب بھی وہی ہے۔اپنے بھائی کی ایک طرح کی امداد ہے۔عرض کیا گیا جولوگ تنبول دیتے ہیں وہ تو اس نیت سے دیتے ہیں کہ ہمیں پانچ کے چھو لیں۔اور پھراسی روپیہ کو کنجروں وغیرہ پر خرچ کرتے ہیں۔فرمایا ہمارا جواب تو اصل رسم کی نسبت ہے کہ نفس رسم پر کوئی اعتراض نہیں۔باقی رہی نیت۔سو آپ ہر ایک کی نیت سے کیونکر آگاہ ہو سکتے ہیں۔یہ تو کمینہ لوگوں کی باتیں ہیں کہ زیادہ لینے کے ارادہ سے دیں یا چھوٹی چھوٹی باتوں کا حساب کریں۔ایسے شریف آدمی بھی ہیں جو محض بہت تحمیل حکم تعاون و تعلقات محبت تنبول دیتے ہیں۔اور بعض تو واپس لینا بھی نہیں چاہتے۔بلکہ کسی غریب کی امداد کرتے ہیں۔غرض سب کا جواب ہے۔إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّات۔نوٹ:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس روایت سے شادی ونی کے موقعوں پر ایصال ثواب کی خاطر غرباء میں صدقہ دینا خواہ نقدی ہو یا طعام وغیرہ جائز ہے۔اور اسی بناء پر خاندان حضرت مسیح موعود کی شادیوں میں عمل ہوتا آیا ہے اور کھلانے پلانے اور لین دین کا سلسلہ جاری ہے۔۔مرشد کو سجدہ کرنا نا جائز ہے:۔۱۷ اپریل ۱۹۹۷ء ایک شخص حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا۔اُس نے سر نیچے جھکا کر آپ کے پاؤں پر رکھنا چاہا۔حضرت نے ہاتھ کے ساتھ اس کے سر کو ہٹایا اور فرمایا یہ طریق جائز نہیں۔السلام علیکم کہنا اور مصافحہ کرنا چاہیئے۔۹- دوکانداری کی مشکلات: اگست ۱۹۷ ء ایک شخص نے عرض کی کہ میں ایک گاؤں میں دوکان پر گرو شکر بیچتا ہوں۔بعض دفعہ لڑکے یا زمینداروں کے مزدور اور نوکر چاکر کپاس یا گندم یا اور ایسی ہی چیزیں لاتے ہیں اور اس کے عوض میں سودا لے جاتے