حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 209 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 209

حیات بقاپوری 209 کہ مجھے ایک بہت بڑی کوٹھی ملی ہے۔اور مجھے کھانے کی ضرورت ہے اور دیکھا کہ بھائی محبوب عالم صاحب مرحوم سائیکل ورکس والے مجھے کھانا کھلانے لے چلے ہیں۔۱۵۹۔انہی دنوں یہ بھی دیکھا کہ مسجد کے ملحق ایک عالیشان مکان ہے جس کے بالا خانے پر میں سویا ہوا ہوں۔اٹھا تو دیکھا کہ بڑے بڑے ذی ثروت آدمی میری انتظار میں ہیں۔اور بابا نواب دین مؤذن بھی ہے۔اور میرے بیٹے محمد اسحاق اور رقیہ بیگم اور دیگر بچے بھی وہاں ہیں۔یہ سب مجھے دیکھ کر خوش ہوئے اور میں نے دیکھا کہ ٹائم ہیں بھی ہمیں مل گیا ہے۔اس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ کس طرح اس نے گم شدہ چیز مجھے عطا فرما دی۔الحمد لله! کہ ان ہر دو میشر رویا کا نتیجہ یکم اگست کو عزیزہ رقیہ بیگم کے خط سے معلوم ہوا۔جس میں لکھا تھا کہ مخالفوں کو کوٹھی سے نکلنے کا حکم آگیا ہے اور مکان کے حالات امید افزاء ہیں۔اور دو بھینسوں کی تعبیر یہ نکلی کہ میر صاحب اور ان کی اہلیہ صاحبہ پر بیماری کا اشد حملہ ہوا۔۱۶۰۔اسی رات چوہدری حمید اللہ خان صاحب کے لئے امتحان میں کامیابی کے لئے دعا کی تھی۔انہوں نے ایل ایل بی کا امتحان دیا تھا۔اثناء دعا القاء ہوا کہ : اگر وہ تمہارے مکان پر آجائے تو کامیاب ہو گیا بات دراصل یہ تھی کہ ۳۰ کی صبح کو جب کہ میں مکرم ظہور احمد صاحب باجوہ کے مکان پر گیا تھا اور چوہدری صاحب بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے، وہاں ہی آپ نے مجھے دعا کے لئے کہا۔جس کا میں نے وعدہ کر لیا تھا مگر الہی منشاء یہ تھا کہ انہیں میرے مکان پر آنا چاہئے۔چنانچہ اس کی اطلاع چوہدری صاحب کی ہمشیرہ کے ذریعہ انہیں بھجوادی۔جس کے بعد وہ دو تین دفعہ میرے مکان پر آئے۔۶۔اگست کو نتیجہ نکلا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے چوہدری صاحب کامیاب رہے۔فالحمد لله۔ومن اصدق من الله قيلاً۔۱۶۱ - ۱۴ اگست ۱۹۵۷ء کو مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری مبلغ سیرالیون کی والدہ صاحبہ میرے پاس