حیاتِ بقاپوری — Page 195
حیات بقا پوری 195 یعنی مسرور ہو گا۔چنانچہ وہ امتحان میں پاس ہو گیا۔۱۱۹ ۲۱ اپریل ۱۹۵۵ء کو عزیز سلیم اللہ خان سکنہ سندھ میر پور خاص کے بابت بازیابی مکان کے دعا کی تو القاء ہوا۔مقام کریم چنانچہ وہ مکان انہیں مل گیا۔۱۲۰ ۴ مئی ۱۹۵۵ء کو ماڈل ٹاون لاہور جانے کی بابت دعا کی کہ وہاں جانا با برکت ہو۔زبان پر جاری ہوا: رَبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخَرَجَ صِدْقٍ ۱۲۱ - ۱۲ مئی ۱۹۵۵ء کو مرزا منیر احمد صاحب کے کارخانہ اور مرزا منصور احمد صاحب کی مالی کشائش کے لئے دعا کی۔زبان پر جاری ہوا: سائیں خوب گھو کا ئیں یعنی ان کے کارخانے خوب چلیں۔چنانچہ بفضلہ تعالیٰ ایسا ہی ہوا۔۱۲۲ ۲۹ اگست ۱۹۵۵ء کو رفع فتنہ کے واسطے دعا کر رہا تھا۔دیکھا کہ ایک لمبا سانپ ٹیالا رنگ نمودار ہوا ہے۔اسے لکڑی ماری تو چوٹ کھا کر گر گیا۔۱۲۳ - ۱۳ اکتوبر ۱۹۵۵ء کو دیکھا کہ میں نماز پڑھانے گیا ہوں تو ملک بشارت احمد صاحب یا غلام احمد صاحب اختر مجھے کہتے ہیں کہ آپ کی پینشن کے متعلق ۹۰ روپے کی رپورٹ انجمن نے کی ہے۔اور میں خیال کرتا ہوں کہ انشاء اللہ منظور ہو جائیگی۔