حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 136 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 136

حیات بقاپوری 136 اپیل" بحضور حضرت مسیح موعود مهدی مسعود امام الزمان سلمه الرحمن السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اگر یہ لوگ اس زمانہ کے رسول کے خیالات اور تعلیم اور وہ کلام ربانی جو اس رسول پر نازل ہوتا ہے۔چھوڑ دیں گے۔تو وہ اور کون سی باتیں ہیں جن کی اشاعت کرنا چاہتے ہیں۔کیا اسلام کوئی دوسری چیز ہے۔جو اس رسول سے علیحدہ ہو کر بھی مل سکتا ہے۔کیا احمد سے علیحدہ ہو کر محمد رسول الله صلى الله علیه وسلم کا راستبیل سکتا ہے۔" (احکم ۱ مارچ 61904 المختصر چونکہ آپ اس وقت حضرت مسیح موعود کی نبوت کے منکر ہیں، جو اصل دعوی تھا۔اور پھر جو خدمت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایڈیٹری کا کام سپرد کر کے سوپنی تھی۔وہ بھی آپ نے چھوڑ دی ہوئی ہے۔اور انگریزی ترجمہ میں بھی ترمیم کر لی ہوئی ہے۔اس لئے آپ رجل منصور نہیں ہو سکتے۔رجل منصور وہ ہو سکتا ہے جو سیح موعود کو نبی اللہ پیش کرے۔اور آپ کے بعد سلسلہ خلافت بھی مانے وغیرہ۔اور وہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ہیں۔مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کے متعلق صرف اتنا لکھنا طالب حق کے لئے کافی ہے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا کہ میں مسیح موعود ہوں۔اس کو آپ بھی مانتے ہو کہ حضرت صاحب نے واقعی بحکم خدا مسیح موعود ہونے کا دعوے کیا ہے۔ہم دونوں فریق ان دلائل کو دیکھیں جو آپ نے اپنے دعووں کے ثبوت میں دئے ہیں۔اگر وہ نبیوں والے ہیں۔اور ان سے نبوت ثابت ہوتی ہے۔تو آپ نبی ہیں اور نہ صرف مجدد۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ ایک غیر نبی اپنی صداقت میں نبیوں کے دلائل دے کر نبی بنے۔چونکہ حضرت صاحب اپنی صداقت میں ہمیشہ انہی دلائل کو پیش فرماتے رہے ہیں جن سے ثبوت ثابت ہوتی ہے۔مثلاً : لو تقول علينا فقد لبثت عمراً وغیرہ۔لہذا آپ نبی ہیں۔فتذكر ولا تكن من الغافلين الفضل ٦- نومبر ۱۹۴۹ء)