حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 129 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 129

حیات بقا پوری 129 صحیح مسلم کی حدیث دیتی ہے۔انى أخر الا نبیاء و مسجدی آخر المساجد (مسلم ) یعنی میں آخر الانبیاء ہوں جسطرح میری مسجد آخر المساجد ہے۔یعنی میری مسجد کے ماتحت اور اتباع میں اور مساجد بن سکتی ہیں نہ کہ بالمقابل۔یہ تو نہیں کہ اب محمد رسول اللہ صلم کی مسجد کے بعد کوئی مسجد ہی نہیں بن سکتی۔یا کسی مسجد پر حقیقی طور سے مسجد کا اطلاق کرنا حرام ہے۔پس آخر کے معنے بھی عربی زبان میں کمال کے ہی ثابت ہوئے۔اور آپ لوگ لفظ مکر کی طرح لفظ آخر کا مفہوم بھی پنجابی زبان کا سمجھ رہے ہیں۔حالانکہ لفظ مکر اور آخر یہ دونوں عربی الفاظ ہیں نہ پنجابی اردو۔بس کنیم وزیر کاں را این بس است بانگ زدکردیم گردر دکس است محمد ابراہیم بقا پوری راولپنڈی ۶ ماہ جنوری ۱۹۱۹ء (لوٹ: مسئلہ نبوت کے متعلق یہ بحث زراد قیق ہو گئی ہے جسکو علماء صرف منو تو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔لیکن عام لوگ شاید اس کے سمجھنے میں وقت محسوس کریں۔لیکن جس مخالف کے مقابلے میں یہ مضمون لکھا گیا ہے، وہ اپنے آپکو عالم یکتا خیال کرتا تھا۔اس لئے مولانا نے یہ رنگ اختیار کیا۔) ۷۷۔خلافت اور اس کی اہمیت اسی طرح دوسرے سوال ” خلافتِ احمدیہ کا جواب بعنوان "خلافت اور اُس کی اہمیت الحکم ۱۴۔مارچ ۱۹۵۲ ء میں شائع کر دیا گیا تھا۔جو مندرجہ ذیل ہے: خلافت اور اُس کی اہمیت از حضرت مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری خطیب انجمن احمد یہ ماڈل ٹاون لاہور وسابق امیر التبلیغ سندھ و واعظ مقامی قادیان کسی نبی یا مامور کی جانشینی کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے۔جس پر قوم کی ترقی کا مدار ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب کوئی مامور آتا ہے تو اگر اُس کے بعد اُس کی جماعت کو خالی چھوڑ دیا جائے تو اس طرح اس نبی اور مامور کی تمام کوششیں رائگاں جاتی ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ اس کے بعد اس کی کوششوں کو بار آور کرنے کے لئے