حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 130 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 130

حیات بقاپوری 130 کوئی ایسا انتظام ہو جس سے اُسکے جاری کردہ کام اور اُس کے لگائے ہوئے درخت کو کوئی شخص ضائع نہ کر دے۔اس مسئلہ کی اہمیت اس سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ خلافت کا معاملہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔خلیفہ کون بناتا ہے:۔ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں چار قسم کی خلافتیں بیان فرمائی ہیں۔اور چاروں قسم کے خلفاء خدا ہی بناتا ا يا داؤد انا جعلنك خليفة في الأرض (۲۷:۳۸) اے داؤد ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔پس نبی بھی زمین پر خدا کا خلیفہ ہوتا ہے۔۲ عسى ربكم ان یهلک عدوّ کم و یستخلفكم في الارض (۱۳۰۷) قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمنوں کو ہلاک کر کے تم کو ان کی جگہ خلیفہ بنائے۔عام مومن بھی خلیفے بنائے جاتے ہیں۔اولاد کو آباء واجداد کا خلیفہ کہا ہے۔وهو الذى جعلكم خلائف الارض (۱۶:۲) وہی خدا ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا۔یہ دونوں خلافتیں بھی خدا ہی بناتا ہے۔یعنی مومنوں کو کافروں پر غلبہ بھی خدا ہی دیتا ہے۔اور بیٹے بھی خدا ہی دیتا ہے۔اور اُن کو اپنے آبا واجداد کا خلیفہ بناتا ہے۔چوتھی خلافت وہ ہے جہاں نبیوں کے بعد اُن کی اُمت کے پاکباز لوگوں میں سے بعض کو خلیفہ بنانے کا وعدہ دیا گیا ہے: وعد الله الذين امنوا منكم و عملوا الصالحت ليستخلفنهم في الارض كما استخلف الذين من قبلهم (۵۶:۲۴) مسلما نو ا تم میں سے ایسے مومنوں کو جو نیک کام کرتے ہیں ان کو پہلے نبیوں کے خلیفوں کی طرح خلیفہ بنانے کا اللہ تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے۔پس چار قسم کے خلفاء ہوتے ہیں اور چاروں قسم کے خلفاء کو خدا ہی بناتا ہے۔خلیفہ ایک ہی ہوتا ہے:۔