حیاتِ بقاپوری — Page 124
حیات بقاپوری 124 علیہ السلام و جماعت احمدیہ و قواعد نحویہ ہیں ہدیہ ناظرین کرتے ہیں۔سو واضح ہو کہ من النبوة سے مراد یا تو خاص نبوت محمدیہ ( جو حاملہ کمالات نبوت عامہ یا شریعت جامعہ ہے ) ہوگی۔کیونکہ لفظ النبوة معرف باللام ہے۔اور مبشرات سے نبوت غیر تشریعی مراد ہے، جو اس خاص نبوت تشریعی کی قسیم اور ثبوت مطلقہ کی قسم ہے۔جس طرح کہ تصور جب مقابل تصدیق کے واقع ہو تو بشرط لاشیء ہی مراد ہوتا ہے۔اور جسطرح تصور کی تین قسمیں ہیں ایک مطلق، دوم بشرط لاشی ء سوم بشرط شیء، اسی طرح نبوت کی تین قسمیں سمجھو ایک مطلق نبوت بلا قید جس کی یہ دونوں قسمیں تشریعی و غیر تشریعی ہیں۔پس جس طرح تصور بشرط فی کے اجزاء، بشرط لاشی سے زیادہ ہیں،مگر تصور بشرط لاشی پر مجازی معنوں میں تصور کا اطلاق نہیں سمجھا جاتا۔بلکہ اس کو بھی حقیقتا تصور کہا جاتا ہے۔اسی طرح وہ نبوت جو غیر تشریعیہ ہے گو وہ نبوت تشریعی کے ایک جزو شریعت سے قاصر ہے مگر حقیقت نبوت کو مفقود نہیں کر دیتی۔اور نہ یہ سیح ہے کہ کسی چیز کے ایک جزو نہ ہونے سے حقیقت بھی میں فرق آجاتا ہے۔کیونکہ الشريعة امر زائد على النبوة امت مرحومہ کا مسلمہ عقیدہ ہے۔(دیکھو فتوحات مکیہ)۔پھر ہم آپ کو یہ جتلاتے ہیں کہ ہمارے ان معانی کے موید حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو عموماً ہر ایک اُن کی کتاب پڑھنے سے نظر آتے ہیں، جہاں فرماتے ہیں کہ میں نبی ہوں۔مگر چونکہ آپ نے حضور فیض گنجور اعنی خليفة الله المهدی حکم عدل کے معنوں پر دوسرے علماء نیج اعوج کو ترجیح دی ہے۔اور مسیح موعود علیہ السلام کو اجتہادی غلطی سے ستم کیا ہے۔حالانکہ احمدی کہلا نیکی حیثیت آپ کو ایسی ترجیح دینے سے مانع ہونی چاہیے تھی اور اگر اس لفظ پر یوں اعتراض کرو کہ ہم مرزا صاحب کو احمد نہیں مانتے لہذا ہم احمدی نہیں ہیں تو یہ میری اجتہادی غلطی کبھی جاوے ) ، اس واسطے خاکسار شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کا حوالہ دیتا ہے: ان الرسالة يزيد على النبوة بتبليغ الاحكام للمكلفين بخلاف النبوة المجردة۔فانها اطلاع على بعض المغيبات۔فالتشريع جزء من اجزاء النبوة۔مزید تشریح:- (فتوحات مکیہ) اب ہم پھر دوبارہ حديث لم يبق من النبوة إلا المبشرات پر مفصل روشنی ڈالنا چاہتے ہیں۔کیونکہ یہی ایک حدیث ہے جو پیغامیوں غیر مبائعین میں معرکتہ الآراء ہورہی ہے۔یعنی من النبوۃ سے مطلق نبوت مراد ہے، خواہ تشریعی ہو یا غیر تشریعی ، یا خاص تشریعی مراد ہے؟ پہلی صورت میں الف لام النبوۃ کا جنسی یا استغراقی