حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 125 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 125

حیات بقاپوری 125 ہوگا۔اور دوسری صورت میں عہد دینی یا خارجى عوض عن المضاف اليه ای من نبوة التشريع ہوگا۔اور المبشرات سے مراد نبوت غیر تشریعی ہوگا۔اور الف لام المبشرات کا عہد خارجی ہے۔جیسا کہ دوسری روایت لم يبق من مبشرات النبوۃ الا الرؤيا الصالحة سے ثابت ہے۔پس پہلی صورت میں حدیث لم يبق من النبوۃ الخ کے یہ معنے ہوں گے کہ ہر ایک طرح کی نبوت باقی نہیں رہی لیکن غیر تشریعی باقی ہے۔اور دوسری صورت میں یوں معنے ہوں گے کہ وہ نبوت جو مقید یہ شریعت ہے باقی نہیں رہی لیکن غیر تشریعی باقی ہے۔پہلی صورت میں استثناء متصل ہوگا ، اور دوسری صورت میں منقطع اور یہی صورت اور معنی حدیث ذهبت النبوة وبقى الب مشرات کے ہیں۔یعنی ہر طرح کی نبوت نہیں رہی، مگر غیر تشریعی باقی ہے۔یا یوں معنے ہوں گے کہ نبوت جو مقید بشریعت تھی وہ چلی گئی، لیکن غیر تشریعی باقی ہے۔حاصل مطلب ہم مبشرات کو قسم نبوت بموجب حدیث نبوی ابن ماجہ ٹھہراتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔اور آپ مخالفت حدیث کی کر رہے ہیں۔ایک اور حدیث پر نظر :- باقی رہی آپ کی بیان کردہ حدیث کانت بنو اسرائیل تسوسهم الانبیاء کلما هلک نبی خلفه نبي وانه لانبی بعدی و سيكون الخلفاء۔اس سے آپ نے استدلال عدم نبوت مسیح موعود پر کیا ہے۔اس کا ایک جواب تو حدیث لانبی بعدی میں مفصل دے چکا ہوں۔دوم یہاں لفظ سیکون قابل غور ہے۔جو مستقبل قریب کے لئے مخصوص ہے۔اگر آخری زمانہ میں بھی نبی نہیں آنا تھا تو بجائے سيكون کے عبارت يكون الخلفاء چاہئے تھی۔چونکہ عہد نبوی کے قریب نبی کی ضرورت نہ تھی، لہذا سيكون الخلفاء فرمايا فا فهم و تدبر ختم نبوت کے کیا معنی ہیں؟ خاتم انہین سے کیا مراد ہے؟ اور کس قسم کے نبی ختم ہوئے ہیں ؟ ختم کے معنی میں آپ کو ویسی ہی غلطی لگی ہے جیسی آج کل کے غیر احمدی مسلمانوں کو لگ رہی ہے۔چونکہ میں نے ختم نبوت کے معنے جو حضرت مسیح موعود نے بیان فرمائے ہیں تحریر کئے تھے۔مگر آپ نے انکو نہایت حقارت کی نظر سے دیکھا اور لکھا یہ معنی تو عقلاً ونتقدم والخنا غلط ہیں۔حالانکہ آپ کو احمدی کہلا کر اس طرح لکھنا ٹھیک نہ تھا۔مگر خیر اب میں آپ کو بحوالہ کتاب لغت معتبر بتلاتا ہوں کہ مسیح موعود کے معنے صحیح ہیں۔فلان ختم لک با به اذا اترک علی غیرک (لسان العرب) یعنی تیری خاطر فلاں شخص نے دروازہ بند کیا۔یعنی تجھے دوسروں پر ترجیح دی گئی۔اب یہاں بھی معنے خاتم النبین کے یہی ہیں کہ