حیاتِ بقاپوری — Page 73
حیات بقاپوری 73 اچھا خاصا قرآن یاد ہے۔امید ہے اچھی طرح سن لیں گے۔چنانچہ اس دن میں نے بطور سامع کے سُنا۔اسی طرح ۳۳- ۱۹۳۲ء کے جلسہ سالانہ کے بعد مدرسہ احمدیہ کے صحن میں رپورٹ جلسہ سالانہ سنائی گئی تو حضور نے تبصرہ فرماتے ہوئے کسی آیت کی تلاوت کی تو اٹک گئے۔میں نے فوراً وہ آیت پڑھ دی۔حضور نے فرمایا کسی حافظ کو موقعہ دینا چاہیے۔دوسری بار پھر ا سکے تو میں خاموش رہا۔لیکن اس دفعہ پھر کسی غیر حافظ نے لقمہ دیا۔اس پر حضور نے فرمایا کہ اب پھر ایک غیر حافظ نے لقمہ دیا ہے۔ہم تو حافظ روشن علی صاحب کے لقمہ دینے کے عادی ہیں کہ اگر کسی آیت کا ایک لفظ بھی پڑھتے تو حافظ صاحب فوراً اس کا ماقبل اور مابعد پڑھ دیا کرتے تھے۔لیکن آج کل حافظ بھی تو بس ایسے ہی ہیں کہ مہارت نہ ہونے کے باعث صحیح آیت کا لقمہ نہیں دے سکتے۔“ ۲۸۔اللہ تعالیٰ کی قدرت پر ایمان جب میں بسلسلہ تبلیغ بنگال گیا تو واپسی پر ایک دو مولوی میرے ہم سفر تھے۔اُن سے وفات حضرت مسیح ناصری پر گفتگو ہوئی تو کہنے لگے۔قرآن کریم میں آیا ہے کہ حضرت مسیح زندہ ہیں۔میں نے کہا وہ آیت پڑھیں۔کہنے لگے آیت تو یاد نہیں۔میں نے کہا میں پڑھ دیتا ہوں۔بل رفعہ اللہ الیہ (۱۵۹:۳۴)۔کہنے لگے ہاں یہی آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے عیسی کو اپنی طرف اٹھا لیا۔میں نے کہا یہاں اپنی طرف“ کے الفاظ ہیں آسمان کا نام نہیں۔قرآن کریم میں حضرت ابراہیم کا ذکر ہے انہوں نے فرمایا اپنی ذاهب إلى رتی (۱۰۰:۳۷)۔اور اس کے بعد وہ بابل کو چھوڑ کر شام کی طرف ہجرت کر گئے۔اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نہ تو قتل کیا گیا نہ صلیب پر فوت ہوئے بلکہ اس واقعہ کے بعد اس علاقہ کو چھوڑ کر دوسری طرف چلے گئے۔مولوی صاحب کہنے لگے کیا اللہ تعالیٰ قادر نہیں کہ آسمان پر اٹھالے؟ میں نے کہا یہاں قدرت کا سوال نہیں واقعہ کا سوال ہے۔کہنے لگے آپ قدرت پر ایمان نہیں رکھتے ؟ میں نے کہا ہم خدا تعالیٰ کی قدرت پر ایمان رکھتے ہیں آپ نہیں رکھتے۔کیونکہ ہم تو اللہ تعالیٰ کو اس امر پر قادر مانتے ہیں کہ عند الضرورت وہ دنیا میں کسی مامور کو نازل کرے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مجبور ہے کہ مسیح ناصری کو ہزار ہا سال تک زندہ مع جسد عصری آسمان پر رکھے تاکہ موقع پر اس سے لوگوں کی اصلاح کا کام لے سکے۔جیسا کہ آپ ہر دو نے عید پر نئے کوٹ بنوائے ایک عید کے بعد اُتار کر رکھ دے، دوسرا پہنے رہے کہ دوسری پر نیا بنوالیں گے۔اب آپ بتائیں کہ ہر دو میں سے قدرت والا کس کو سمجھا جائے گا۔نیز دیکھو باسی روٹی دوسرے وقت