حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 369 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 369

حیات بقاپوری تحریر فرماتے ہیں: محترم سید احمد عالمگیر صاحب افسر صیغه امانت و خزانه صدرانجمن احمد یه ربوه 369 حضرت مولوی محمدابراہیم صاحب بقا پوری ایک دفعہ میرے پاس تشریف لائے۔چونکہ میرے گھر چار لڑکیاں ہوئی تھیں۔اور لڑ کا کوئی نہ تھا۔اس لئے میں نے ان کی خدمت میں نہایت عاجزانہ درخواست دعا کی۔چنانچہ انہوں نے اسی وقت دعا فرمائی اور فرمایا کہ مجھے پانچ آدمیوں نے لڑکے کے بارہ میں دعا کے لئے کہا ہوا ہے۔جس میں سے ایک آپ بھی ہیں۔مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے۔کہ ان میں سے تین کے گھر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لڑکا ہوگا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵۸۔۷ ۱۰ کو اللہ تعالیٰ نے مجھے چارلڑکیوں کے بعد پہلالڑ کا عنایت فرمایا الحمد لله ہے۔محترم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب وکیل المال تحریک جدید و مہتم اصلاح و ارشاد مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ تحریر فرماتے ہیں: انگریزی خوان طبقہ میں تبلیغ حق کی غرض سے میں نے آپ سے حیات بقا پوری کے ہیں نسخے مانگے تھے۔جو آپ نے کمال فراخ دلی سے مرحمت فرما دیئے۔جزاکم اللہ تعالٰی۔ہمارے انگریزی لڑ بچر کے مطالبہ کے پیش نظر جماعت میں ابھی خاطر خواہ مقدار میں انگریزی لٹریچر موجود نہیں۔آپ نے حیات بقا پوری کا انگریزی میں ترجمہ کروا کر انگریزی خوان طالبان حق کیلئے صراط مستقیم تلاش کرنے کا سامان بہم پہنچا دیا ہے۔اسی نیت سے میں نے آپ کے عنایت فرمودہ نسخے جس ترتیب سے تقسیم کئے ہیں۔اس کا ذکر منسلکہ فہرست میں ہے۔آپ سے دعا کی بھی پر زور درخواست ہے۔کہ پڑھنے والوں کے دل جلد از جلد حق کو شناخت کرلیں۔اور اسلام کی خدمت کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔والسلام