حیاتِ بقاپوری — Page 329
حیات بقا پوری 329 ابو بکر و عمر کی خلافت: پھر اللہ تعالیٰ نے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہا کو ظیفہ بنایا۔رافضی اب تک اس خلافت کا ماتم کر رہے ہیں۔مگر کیا تم نہیں دیکھتے۔کروڑوں انسان ہیں جو ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہا پر درود پڑھتے ہیں۔نورالدین کی اپنی خلافت:۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا ہی نے خلیفہ بنایا ہے۔یہ وہ مسجد ہے جس نے میرے دل کو بہت خوش کیا۔اس کے بانیوں اور امداد کنندوں کیلئے میں نے بہت دعا کی ہے۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ میری دعا ئیں عرش تک پہنچی ہیں۔پس اس مسجد میں کھڑے ہو کر جس نے مجھے بہت خوش کیا اور اسی شہر میں آکر اس مسجد ہی میں آنے سے خوشی ہوتی ہے میں اس کو ظاہر کرتا ہوں کہ جس طرح پر آدم و داود اور ابو بکر وعمر واللہ تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ ہی نے مجھے خلیفہ بنایا ہے۔( جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے صوفیاء کے طریق پر بیعت کی تھی وہ غور کریں)۔انجمن نے خلیفہ نہیں بنایا:۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔اس قسم کے خیالات ہلاکت کی حد تک پہنچاتے ہیں تم ان سے بچو۔پھر سُن لو مجھے نہ کسی انسان نے نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا۔اور نہ میں کسی انجمن کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ وہ خلیفہ بنائے۔پس مجھ کو نہ کسی انجمن نے بنایا اور نہ میں اس کے بنانے کی قدر کرتا ہوں اور اس کے چھوڑ دینے پر تھوکتا بھی نہیں اور نہ اب کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی ردا کو مجھ سے چھین لے۔اب خلافت کس کا حق ہے؟:۔اب سوال ہوتا ہے کہ خلافت حق کس کا ہے؟ ایک میرا نہایت ہی پیارا محمود ہے۔جو میرے آقا اور محسن کا بیٹا ہے۔پھر دامادی کے لحاظ سے نواب محمد علی خاں کو کہہ دیں۔پھر خسر کی حیثیت سے ناصر نواب صاحب کا حق ہے یا اُم المومنین کا حق ہے جو حضرت صاحب کی بیوی ہیں۔یہی لوگ ہیں جو خلافت کے حقدار ہو سکتے ہیں۔مگر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ جو لوگ خلافت کے متعلق بحث کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اُن کا حق کسی اور نے لے لیا۔وہ اتنا نہیں