حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 307 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 307

حیات بقاپوری 307 کیوں کہ جانشین کے معنے یہ ہیں کہ جو کچھ حضرت خلیفہ اسیح کرتے ہیں۔وہ بھی وہی کرے۔تو دیکھو تم الوصیت میں لکھا ہوا پڑھتے ہو اور یہ مامور من اللہ کا کلام ہے جس پر وہ اپنی وفات تک قائم رہا کہ: انجمن خدا کے مقرر کردہ خلیفہ کی جانشین ہے۔مگر کیا تم ان معنوں میں انجمن کو جانتیں مانتے ہو کہ جو کچھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کرتے تھے۔وہی انجمن بھی کرے۔انجمن کہاں بیعت لیتی ہے۔حالانکہ حضرت صاحب لیتے تھے۔پس اگر وہاں جانشین کے معنے کچھ اور کر سکتے ہو تو یہاں بھی وہی معنے لفظ جانشین کے کر لو۔ہاں ایک شخص کو ممتاز حیثیت دے دو گر قومی مشورہ سے۔جلدی میں نہیں۔تا حضرت خلیفتہ المسیح کا منشا بھی پورا ہو جاوے مگر ایسا شخص اس بات کا ہر گز مجاز نہیں کہ احمدیوں سے بیعت لے۔اور دوسرے اُس میں وہ باتیں موجود ہونی چاہئیں یعنی متقی ہو۔ہر دلعزیز ہو۔عالم باعمل ہو۔حضرت صاحب کے احباب سے نرمی اور در گذر سے کام لے۔ہاں میں بلا کسی ڈر کے یہ کہوں گا کہ مسلمانوں کی تکفیر کرنے والے تقویٰ سے الگ راہ پر قدم مارتے ہیں۔اور ہر دل عزیزی کی صفت بھی انہیں حاصل نہیں ہو سکتی“۔۱۰ صبح بروز ہفتہ قریباً بے دیکھا کہ پیر عبدالعلی صاحب مرحوم نے اپنی طرف سے ایک اشتہار قلمی لکھ کر دو چار جگہ پر چسپاں کر دیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا ہے کہ کون خلیفہ ہونا چاہیے۔دوست مجھ سے دریافت نہ کریں کہ وہ کون ہے۔میں خود ہی وقت پر بتلاؤنگا۔بقیہ نمبر صدر انجمن بھی باہر سے آ گئے اور ایک بند کمرے میں خلیفہ کے متعلق فیصلہ ہونے لگا کہ خلیفہ ہونا چاہیے یا نہیں۔اور اگر ہو تو کس طرح کا ہو۔جو خلافت کے قائل تھے وہ کہتے تھے کہ خلیفہ ہو اور مطاع ہو۔دوسرا فریق کہتا تھا کہ خلیفہ ہونا ہی نہیں چاہیے۔بڑی کوشش کی گئی کہ اتفاق سے ایک خلیفہ مقرر کر لیا جائے مگر ایسا نہ ہو سکا۔حضرت صاجزادہ صاحب نے فرمایا کہ آپ لوگ پہلے خلیفہ کے قائل ہو جائیں۔جب آپ قائل ہو جائیں گے تو اگر مولوی محمد علی صاحب کو ہی خلیفہ بنالیں گے تو ہم بھی بیعت کر لیں گے۔لیکن انہوں نے یہی کہا کہ آپ لوگ خلیفتہ اسح اول کو دفن کر لیں۔اس کے بعد کوئی تاریخ مقرر کرلیں گے۔جس دن خلیفہ کا انتخاب ہوگا۔