حیاتِ بقاپوری — Page 3
حیات بقا پوری 3 آخر اللہ تعالیٰ نے ہم بھائیوں کو یہ توفیق دی کہ چاروں حصوں کو دوبارہ سے ترتیب دے کر ایک مکمل کتاب کی صورت میں شائع کرا دیں۔اس نئی ترتیب میں محترمہ عفیرہ شازیہ اہلیہ محمد سلیمان بقا پوری اور محترم اواب ابراہیم بقا پوری ابن محمد یعقوب بقا پوری نے قابل قدر تعاون کیا اور دعاؤں کے حقدار ہے۔مولانا کی آپ بیتی اُنکی تکلفات سے عاری اور بالکل صاف طبیعت کی آئینہ دار اور طالبان حق کے لئے ایک مشعل راہ ہے جس سے انشاء اللہ آئندہ نسلیں بھی مستفیض ہوتی رہیں گی۔خاکسار جون ۲۰۱۰ء