حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 278 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 278

حیات بقاپوری 278 میں آکر رہے۔یا چند دفعہ سال میں تکلیف اٹھا کر ملاقات کے لئے آوے کیونکہ اکثر دلوں میں ابھی ایسا اشتعال شوق نہیں کہ ملاقات کیلئے بڑی بڑی تکالیف اور بڑے بڑے حرجوں کو روا رکھ سکیں۔لہذا قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ سال میں تین روز ایسے جلسے کے لئے مقرر کئے جائیں جن میں تمام مخلصین اگر اللہ تعالیٰ چاہے۔بشرط صحت و فرصت و عدم موانع قویه تاریخ مقررہ پر حاضر ہوسکیں۔سو میرے خیال میں بہتر ہے کہ وہ تاریخ ۲۷ دسمبر سے ۲۹ دسمبر تک قرار پائے۔یعنی آج کے دن کہ جو ۳۰ دسمبر ۱۸۹ء ہے۔آئندہ اگر ہماری زندگی میں ۲۷ دسمبر کی تاریخ آجاوے۔تو حتی الوسع تمام دوستوں کو محض اللہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اس تاریخ پر آجانا چاہئیے۔اور اس جلسہ میں ایسے حقائق اور معارف کے سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے کے لئے ضروری ہیں۔اور ان دوستوں کے لئے خاص دعا ئیں اور خاص توجہ ہوگی۔اور حتی الوسع بدرگاہ ارحم الراحمین کوشش کی جائے گی۔کہ خدا تعالیٰ اپنی طرف ان کو کھینچے اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک تبدیلی ان میں بخشے آسمانی فیصلہ صاحب تصنیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام) ۱۳۱ مسیح موعود علیہ السلام پر انعامات الهیا: میں ایک مردہوں کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ گفتگو کرتا ہے۔اور اپنے خاص خزانہ سے مجھے تعلیم دیتا ہے۔اور اپنے ادب سے میری تادیب کرتا ہے۔وہ اپنی مجھ پر وحی بھیجتا ہے۔میں اس کی وحی کی پیروی کرتا ہوں۔ایسی صورت میں مجھے ایسی کونسی ضرورت ہے۔کہ میں اس کی راہ کو ترک کر کے دوسری متفرق را ہیں اختیار کروں۔جو کچھ آج تک میں نے کہا ہے۔اس کے امر سے کہا ہے۔اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں ملایا۔اور نہ اپنے خدا پر کوئی افترا باندھا ہے۔مفتری کا انجام ہلاکت ہے۔پس اس کا روبار پر تعجب کرنے کا کونسا مقام ہے۔اس قادر مطلق خدا کے کاروبار پر تعجب نہ کرو۔کیونکہ اس نے تو زمین و آسمان کو پیدا کیا۔وہ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے۔اور کسی کی مجال نہیں کہ اس سے پوچھے کہ یہ کیا کیا ؟ میرے پاس خدا تعالیٰ کی بہت سی شہادتیں ہیں۔اس نے میرے لئے بڑے بڑے نشان دکھلائے ہیں۔اور اس کی وحی کردہ غیبی خبروں میں جو اس نے مجھے دیں۔ایسے ایسے راز ہیں کہ انسان کی عقل کو ان تک رسائی نہیں ہے ڈائری حضرت امام الزماں الحکم، جولائی ۱۹۰۳ء)