حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 242 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 242

حیات بقا پوری ۴۸۔غسال کے پیچھے نماز :۔ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا۔کہ غنستال کو نماز کے واسطے پیش امام بنانا جائز ہے؟ 242 فرمایا۔یہ سوال بے معنی ہے۔غسال ہونا کوئی گناہ نہیں۔امامت کے لائق وہ شخص ہے جو تقی ہونیکو کار عالم باعمل ہو۔اگر ایسا ہے تو غسال ہونا کوئی عیب نہیں جو امامت سے روک سکے۔۴۹ نرخ اشیاء: ( بدر ۲۳ مئی ۱۹۰۷ ء ) سوال پیش ہوا۔کہ بعض تاجر جو گلی کوچوں یا بازاروں میں اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ایک ہی چیز کی قیمت کسی سے کم لیتے ہیں اور کسی سے زیادہ۔کیا یہ جائز ہے؟ فرمایا۔مالک شئے کو اختیار ہے کہ اپنی چیز کی قیمت جو چاہے لگائے اور مانگے۔لیکن وقت فروخت تراضی طرفین ہو۔اور بیچنے والا کی قسم کا دھوکا نہ کرے۔مثلاً ایسا نہ ہو کہ چیز کے خواص وہ نہ ہوں جو بیان کئے جائیں یا اور کسی قسم کا دغا خریدار سے کیا جائے اور جھوٹ بولا جائے۔اور یہ بھی جائز نہیں کہ بچے یا نا واقف کو پائے تو دھوکا دے کر قیمت زیادہ لے لے۔جس کو اس ملک میں لگا دالگا نا کہتے ہیں۔۵۰۔نابالغ کے نکاح کا فخ: ( بدر ۶ امتی ۱۹۰ء) سوال پیش ہوا کہ اگر نابالغ لڑکے یا لڑکی کا نکاح اُس کا ولی کر دے اور ہنوز وہ نابالغ ہی ہو اور ایسی صورت پیش آوے تو کیا طلاق بھی ولی دے سکتا ہے یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا۔کہ دے سکتا ہے۔( بدر ۲۵ مئی ۱۹۰۷ء)