حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 241 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 241

حیات بقا پوری 241 ۴۵- اعتکاف:- ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ جب آدمی اعتکاف میں ہو تو اپنے دنیوی کا روبار کے متعلق بات کر سکتا ہے یا نہیں؟ ہے۔فرمایا سخت ضرورت کے سبب کر سکتا ہے اور بیمار کی عیادت کے لیے اور حوائج ضروریہ کے واسطے باہر جاسکتا ۴۶- تمرک: ایک شخص نے دریافت کیا کہ پانی میں دم کرانا اور تبرک لینا جائز ہے؟ فرمایا کہ سنت سے ثابت ہے۔مگر کسی صالح سے تبرک لینا چاہیے۔ایسا نہ ہو جیسا مسیلمہ کذاب کا ترک ہوتا تھا جہاں ہاتھ ڈالتا تھاوہ پانی بھی خشک ہو جاتا تھا۔۴۷۔فاتحہ خوانی: سوال پیش ہوا کہ کسی کے مرنے کے بعد چند روز لوگ ایک جگہ جمع رہتے اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں فاتحہ خوانی ایک دُعائے مغفرت ہے پس اس میں کیا مضائقہ ہے؟ فرمایا۔ہم تو دیکھتے ہیں وہاں سوائے غیبت اور بیہودہ بکو اس کے کچھ نہیں ہوتا۔پھر یہ سوال ہے کہ آیا نبی کریم ﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ائمہ عزائم میں سے کس نے یوں کیا۔جب نہیں تو کیا ضرورت ہے خواہ مخواہ بدعات کا دروازہ کھولنے کی۔ہمارا مذہب تو یہی ہے کہ اس رسم کی کچھ ضرورت نہیں یہ ناجائز ہے۔جو جنازہ میں شامل نہ ہو سکیں وہ اپنے طور سے دعا کریں یا جنازہ غائب پڑھیں۔( بدر و مئی ۱۹۰۷ء)