حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 23 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 23

حیات بقاپوری 23 سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی میرے حق میں دُعائیں جب میں نے ابتدائے 1909ء میں شرف بیعت حاصل کیا تو مجھے اس بات کا شدت سے احساس شروع ہو گیا کہ میں نے چودہ پندرہ سال کا زمانہ کیوں بیعت احمدیت سے الگ گزارا۔اگر میں (۱۸۹ء کے اندر ہی جب میں لدھیانہ میں طالب علم تھا اور حضور کا قیام ان دونوں محلہ اقبال گنج میں تھا، بیعت کا شرف حاصل کر لیتا تو آج روحانیت کے کئی مراحل اور قرب الہی کی کئی منازل طے کر چکا ہوتا۔اس احساس نے میرے اندر سخت بے چینی پیدا کی اور میں نے اس کمی اور کوتاہی کو جلد جلد قادیان آکر اور حضرت اقدس علیہ السلام سے دعائیں کرا کر پورا کرنے کا ارادہ کر لیا۔چنانچہ بقا پور سے قریباً ہر مہینہ پیدل چل کر قادیان آتا اور دو ہفتے قادیان رہ کر واپس چلا جاتا۔بقاپور قادیان سے پینتالیس میل کے فاصلہ پر ہے۔اس طریق سے مجھے حضرت اقدس علیہ السلام سے پاکیزگی اور طہارت پیدا ہونے اور تو کل علی اللہ کا مقام حاصل ہونے کے لیے دعائیں کرانے کے بہت سے مواقع حاصل ہوئے۔بیعت کرنے کے بعد میں نے حضور سے یہ بھی عرض کیا تھا کہ احمدیت سے پہلے میری نشست برخاست مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی، حافظ عبدالمنان صاحب وزیر آبادی اور مولوی محمد علی بو پڑوی سے تھی۔چونکہ یہ سلسلہ کے سخت مخالف ہیں میرے ان سے مذہبی مقابلے ہوں گے اور مجھے سلسلہ کے خصوصی مسائل سے گہری واقفیت نہیں۔حضور دعا فرما دیں کہ مجھے کامیابی حاصل ہو۔حضور نے فرمایا مولوی صاحب آپ صاف لفظوں میں کہہ دیا کریں کہ میں نے حق کو پالیا ہے اور دعا کر کے ان سے مقابلہ اور بحث و مناظرہ کیا کریں۔اللہ تعالے آپ کو فتح اور غلبہ دے گا۔الحمد للہ کہ اس کے بعد جہاں کہیں یہ دعا کا ہتھیار استعمال کیا مجھے اللہ تعالیٰ نے حضور کے فرمان کی برکت سے ہر جگہ فتح بخشی جن میں سے بعض واقعات کا ذکر بعد میں آئے گا۔اولاد کے لیے دُعا:- 1900ء میں میں نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں درخواست کی کہ حضور دعا فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے نرینہ اولا د بخشے تا کہ میرے بعد بھی تبلیغ کا سلسلہ جاری رہے۔حضور نے فرمایا میں دعا کروں گا۔دوسرے روز پھر دعا کے لیے عرض کیا تو حضور نے فرمایا کہ میں نے دعا کی ہے اور پھر بھی کروں گا۔تیسرے روز پھر عرض کی۔حضور نے فرمایا میں نے دعا کی ہے اور پھر بھی کروں گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور اولاد بخشے گا۔آپ تو اس طرح بات