حیاتِ بقاپوری — Page 150
حیات بقاپوری 150 خاکسار بندہ کو بہ برکت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے غلام اور موجودہ زمانہ میں آپ کے نائب اور خلیفہ برحق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی بیعت کر لینے کے بعد نوازا۔اس میں تمام خدا ترس طالبان حق و منصف مزاج محققین کے لیے ہدایت کا سامان ہے اور سوچنے والوں کے لیے سلسلہ حقہ کی صداقت اور حقانیت معلوم کرنے کے لیے ایک آسان طریق ہے۔وہ غور کریں کہ جب عام احمد یوں پر اللہ تعالیٰ کے اس قد رافضال و انعامات ہیں تو اس پاک وجود کو اللہ تعالیٰ کے دربار میں کس قدر قرب حاصل ہوگا جس کے ہم ادنے غلام ہیں اور جس پاک وجود کے لیے پونے چودہ سو برس سے قرآن پاک اور فرامین نبوی واحادیث مصطفوی میں پیشگوئیاں اور سلام اور مٹر دے اور بشارتیں موجود ہیں۔اللهم صل علی سیدنا و مولينا محمد و علی عبدك الميسح الموعود و بارک وسلم انک حمید مجید۔شروع جنوری 1910ء میں چوہدری غلام حسین صاحب ساکن چک نمبر ۵۸ شمالی سرگودھا نے مجھے کہا کہ میری دونوں مربعہ زمین اس قدر خراب ہے کہ اس کی آمد سے سرکاری لگان بھی بڑی مشکل سے ادا ہوتا ہے۔میں تین