حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 113 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 113

حیات بقاپوری پڑھا کرو۔113 موتی کا لفظ جس طرح مُردوں پر بولا جاتا ہے۔اسی طرح ان لوگوں پر بھی بولا جاتا ہے جو مرنے کے قریب ہوں۔چنانچہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے لے کر آج تک قریب المرگ لوگوں پر سورہ یس پڑھتے آئے ہیں۔پس اگر قرآن شریف میں کہیں موتی کے زندہ ہونے کا ذکر ہے اور کسی انسان کے متعلق یہ لکھا ہے کہ اس نے مردوں کو زندہ کیا۔تو اس سے مراد صرف اس قدر ہے کہ انہوں نے قریب المرگ لوگوں کے لئے دعا کی اور وہ صحت یاب ہو گئے۔کیونکہ قرآن کریم کی نصوص سے ثابت ہے کہ مردے کبھی زندہ نہیں ہوتے۔نیز حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک نوجوان انصاری سانپ کے ڈسنے سے فوت ہو گیا۔اس کے وارثوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کہ اس کے زندہ ہونے کے لئے دعا فرما ئیں۔آپ نے فرمایا: ”جاؤ اپنے بھائی کا جنازہ پڑھو اور اسے دفن کردو اس سے بھی صاف طور پر ثابت ہے کہ مردے اس دنیا میں کبھی زندہ نہیں ہوتے۔ورنہ عیسائیوں اور آریوں کا یہ اعتراض درست ہوگا کہ قرآن شریف میں تضاد ہے۔کیونکہ ایک طرف تو کہتا ہے کہ مردے زندہ نہیں ہوتے اور دوسری طرف بتاتا ہے کہ فلاں نبی نے مردے زندہ کئے۔میں نے سورہ یس کا پہلا رکوع سنا کر یہ مضمون واضح کیا۔اور بتایا کہ سورہ یس میں آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے دلائل بیان کئے گئے ہیں۔اور کہا گیا ہے کہ اے مخالفو! محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں۔تمہیں اس کی صداقت کا ثبوت اس کی تعلیم اور عمل سے ملے گا۔اس کی تعلیم پہلے رسولوں والی ہے۔اور یہ شخص خدا کی طرف بلاتا ہے۔حالانکہ جھوٹا نبی کبھی خدا کی طرف نہیں بلا تا۔اسی طرح اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے کی صداقت اور آپ کے امام مہدی ہونے کی دلیل بھی ہے۔اس کے لئے آپ کو علماء اور پیروں کے پیچھے پھرنے کی ضرورت نہیں۔بلکہ یہ دیکھو کہ اس کی تعلیم کیسی ہے۔کیا وہ دین اسلام کی اشاعت کرتا ہے یا کسی اور دین کی۔اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع کی طرف بلاتا ہے یا کسی اور طرف۔چنانچہ اس مختصری تقریر کا یہ اثر ہوا کہ چند دوستوں نے حق کو قبول کر لیا۔۷۴۔رسمی عبادت ایک مرتبہ میں چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم کے ساتھ ہی ایک اور گاؤں میں گیا۔میں نے وہاں کے لوگوں کو کہا کہ تم ہمیں جھوٹا تو کہتے ہو۔لیکن ہمارے کاموں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیا وہ بھی جھوٹوں والے ہیں۔تم کو