حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 89 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 89

حیات احمد ۸۹ جلد پنجم حصہ دوم یورپین۔انگلینڈ۔میں سیاح ہوں اور عرب اور کربلا میں بھی گیا تھا۔اب میں یہاں سے مصر، الجیریا کا رتی اور سوڈان کو جاؤں گا۔حضرت۔آپ کے اس سفر کا کیا مقصد ہے۔یورپین۔صرف دید و شنید۔سیاحت حضرت۔کیا آپ بحیثیت کسی پادری کے سفر کرتے ہیں؟ یورپین۔ہر گز نہیں۔حضرت۔آپ کی دلچسپی زیادہ ترکس امر کے ساتھ ہے۔کیا مذہب کے ساتھ یا علمی امور کی طرف یا پولیٹیکل امور کے ساتھ؟ قرار ہو۔یورپین۔میں صرف نظارۂ عالم دیکھنا چاہتا ہوں تا کہ کسی طرح دلِ مضطر کو حضرت۔آخر آپ کے سفر کی کوئی غرض بھی ہے؟ یورپین۔کوئی مد عانہیں۔حضرت۔کیا آپ فری میسن ہیں؟ یورپین۔میں ان میں یقین نہیں رکھتا بلکہ میں اپنا آپ ہی بادشاہ ہوں اور آپ ہی اپنا لاج ہوں۔میں سب کا دوست ہوں اور کسی کا دشمن نہیں۔حضرت۔آپ کا نام کیا ہے؟ یورپین۔ڈی۔ڈی۔ڈکسن۔حضرت۔عیسائی فرقوں میں سے آپ کس کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں؟ یورپین۔میں کسی فرقہ کا پابند نہیں ہوں۔میرا اپنا مذ ہب خاص ہے۔دُنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں ہے جس میں صداقتیں نہ ہوں میں ان سب مذاہب میں سے صداقتوں کو لے کر اپنا ایک الگ مذہب بناتا ہوں۔