حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 90
حیات احمد ۹۰ جلد پنجم حصہ دوم حضرت۔اگر آپ کا کوئی مذہب نہیں تو یہ مجموعہ انتخاب بھی تو ایک مذہب ہی ہونا چاہیے۔؟ یورپین۔ہاں اگر اسے مذہب کہنا چاہیے تو میرا یہی مذہب ہے کہ مختلف صداقتیں لیتا ہوں۔حضرت۔اچھا جو مذہب آپ نے مختلف مذاہب کی صداقتوں کو لے کر جمع کیا ہے وہ غلطیوں سے بالکل منزہ ہے یا کوئی اور مذہب بھی ایسا آپ کے نزدیک ہے جو بالکل غلطیوں سے مبرا ہو؟ یورپین۔جو مذہب میں نے جمع کیا ہے وہ تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے اچھا ہے اور وہ مسیح کی اس تمثیل کے اصول پر ہے جو اس نے کسی مالدار آدمی کی بیان کی ہے کہ اس نے اپنے نوکروں کو کچھ دے دیا۔ان میں سے ایک نے تو اُس روپیہ کوکسی مصرف میں لگایا اور اس سے کچھ بنایا، دوسرے نے کچھ نہ کیا۔پس خدا نے جو کچھ ہم کو دیا ہے اگر ہم اس سے کچھ بنا ئیں تو وہ خوش ہوتا ہے اور جو کچھ نہیں بناتا اس سے ناراض ہوتا ہے۔حضرت۔اچھا آپ کچھ روز یہاں قیام کریں گے تا کہ آپ ہمارے مذہب سے جو ہم پیش کرتے ہیں فائدہ اٹھائیں۔یورپین۔میں ایک دن کے بعد واپس جانا چاہتا ہوں اور زیادہ سے زیادہ کل تک ٹھہر سکتا ہوں۔حضرت۔آپ ایک ہفتہ تک نہیں ٹھہر سکتے۔یورپین نہیں۔میں نہیں ٹھہر سکتا مسٹر کنڈی ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس بٹالہ میں میرے منتظر ہوں گے۔میں انہیں آج آنے کو کہ آیا تھا مگر خیر کل چلا جاؤں گا۔حضرت۔جب آپ کسی کے نو کر نہیں اور اپنے آپ ہی بادشاہ ہیں اور صرف نظارہ عالم کے لئے نکلے ہیں تو پھر کیوں آپ ایک ہفتہ تک نہیں ٹھہر سکتے ؟