حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 51 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 51

حیات احمد ۵۱ جلد پنجم حصہ دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ایک ضروری تجویز یہ امر ہمیشہ میرے لئے موجب غم اور پریشانی کا تھا کہ وہ تمام سچائیاں اور پاک معارف اور دین اسلام کی حمایت میں پختہ دلائل اور انسانی روح کو اطمینان دینے والی باتیں جو میرے پر ظاہر ہوئیں اور ہورہی ہیں۔ان تسلی بخش براہین اور مؤثر تقریروں سے ملک کے تعلیم یافتہ لوگوں اور یورپ کے حق کے طالبوں کو اب تک کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا۔یہ درد دل اس قدر تھا کہ آئندہ اس کی برداشت مشکل تھی مگر چونکہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ قبل اس کے کہ ہم اس نا پائیدار گھر سے گزرجائیں ہمارے تمام مقاصد پورے کر دے اور ہمارے لئے وہ آخری سفر حسرت کا سفر نہ ہو۔اس لئے اس مقصد کے پورا کرنے کے لئے جو ہماری زندگی کا اصل مقصود ہے ایک تدبیر پیدا ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ آج چند ایک احباب نے اپنے مخلصانہ مشورہ سے مجھے توجہ دلائی ہے کہ ایک رسالہ (میگزین ) بزبان انگریزی مقاصد مذکورہ بالا کے اظہار کے لئے نکالا جائے۔جس میں مقصود بالذات ان مضامین کا شائع کرنا ہو گا جو تائید اسلام میں میرے ہاتھ سے نکلے ہوں اور جائز ہوگا کہ اور صاحبوں کے مذہبی یا قومی مضامین بھی بشرطیکہ ہم ان کو پسند کر لیں اس رسالہ میں شائع ہوں۔اس رسالہ کی اشاعت کے لئے سب سے زیادہ دو امر قابل غور ہیں۔ایک یہ کہ اس رسالہ کا نظم ونسق کس کے ہاتھ میں ہو، اور دوسرا یہ کہ اس کے مستقل سرمایہ کی کیا تجویز ہو۔سو امر اوّل کے متعلق ہم نے یہ پسند کیا ہے کہ اس اخبار کے ایڈیٹر مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے پلیڈ ر اور خواجہ کمال الدین صاحب بی۔اے پلیڈ ر مقرر ہوں۔اور ان ہر دو صاحبان نے اس خدمت کو قبول کر لیا ہے۔امر دوم سرمایہ ہے۔سو اس کے