حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 288 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 288

حیات احمد ۲۸۸ جلد پنجم حصہ دوم تو اس بڑے کے درخت کے نیچے جو میراں بخش حجام کی حویلی کے پاس ہے نبی بخش سامنے سے آکر ملا ہے اور اس نے مصافحہ کیا ہے۔یہ رویا ان دنوں کی ہے جب وہ مخالفت کے اشتہار چھپواتا پھرتا تھا۔“ (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ را کنتو بر۱۹۰۲ء صفحه ۱۰۔تذکره صفحه ۴ ۳۵ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ہیں۔میں نے اپنے والد صاحب کو خواب میں دیکھا ( دراصل ملائکہ کا تمثل تھا مگر آپ کی صورت میں ) آپ کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی چھڑی ہے گویا مجھے مارنے کے لئے ہے۔میں نے کہا کوئی اپنی اولاد کو بھی مارتا ہے۔جب میں یہ کہتا ہوں تو ان کی آنکھیں پُر آب ہو جاتی ہیں پھر وہ ایسا ہی کرتے ہیں تو میں یہی کہتا ہوں۔آخر دو تین بار جب اسی طرح ہوا پھر میری آنکھ کھل گئی۔“ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتو بر۱۹۰۲ صفحه ۶۔تذکره صفحه ۴ ۳۵۵،۳۵ مطبوع ۲۰۰۴ء) مولوی نذیر حسین دہلوی مر گیا۔اُس کے مرنے کی خبر آئی تو آپ کی زبان پر اس کے لئے جاری ہوا مَاتَ ضَالٌ هَائِمًا - ( الحکم مورخہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷۔تذکرہ صفحہ ۳۵۴، ۳۵۵ مطبوع ۲۰۰۴ء) فر مایا۔آج میری زبان پر پھر یہ الہام جاری تھا۔اِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِى الدَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا مِنْ اِسْتِكْبَارٍ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوُا ہمیشہ ساتھ ہی ہوتا ہے۔خدا معلوم اس کے کیا معنے ہیں اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ متنبہ رہیں۔تقویٰ پر قائم رہیں۔ایک علو تو اس رنگ میں ہوتا ہے جیسے کہ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ لے یہ بڑ اس چوک کے جنوب کی طرف (کوچہ کے غربی جانب ) پندرہ میں گز کے فاصلہ پر تھا جو قصر خلافت کی طرف سے محلہ دارالانوار کی طرف جانے والے راستہ اور احمد یہ چوک سے محلہ دار العلوم وغیرہ کی طرف جانے والے راستہ کا مقام اتصال ہے اور جس راستہ کا یہاں ذکر ہے اس سے یہی مؤخر الذکر راستہ مراد ہے۔(خاکسار مرتب) کے اس الہام سے اس کی تاریخ (۱۳۲۰ھ ) بھی نکلتی ہے (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲، صفحہ ۷ حاشیہ نمبرا) سے میں ان تمام کی جو دار میں ہیں حفاظت کروں گا سوائے ان لوگوں کے جو تکبر سے بڑے بنتے ہیں۔