حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 19 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 19

حیات احمد ۱۹ جلد پنجم حصہ دوم مرزا غلام قا در صاحب مرحوم کا لکھا ہوا تھا۔میں نے اس پروانہ کو جب پڑھا تو اس میں لکھا ہوا تھا۔عدالت عالیہ نے اسے بری کیا ہے۔فرمایا اس سے پہلے کئی دن ہوئے یہ الہام ہوا تھا۔رشن الْخَبَرُ یا رَشَن ناخواندہ مہمان کو کہتے ہیں“۔الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۲۔تذکرہ صفحہ ۳۳۷، ۳۳۸ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) مبارکہ کےسے متعلق ایک الہام سنایا۔نواب مبار که بیگم الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۳۔تذکرہ صفحہ ۳۳۸ مطبوع ۲۰۰۴ء) ہوا اک خواب میں مجھ پر یہ اظہر کہ اس سے کو بھی ملے گا بخت برتر لقب عزت کا پاوے وہ مقرر یہی روزِ ازل سے ہے مقدر نہ دیکھیں وہ زمانہ بے کسی کا مصیبت کا، الم کا، بے بسی کا یہ ہو میں دیکھ لوں تقویٰ سبھی کا جب آوے وقت میری واپسی کا بشارت تو نے پہلے سے سنا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد کہا ہرگز نہیں ہوں گے یہ بر باد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد خبر مجھ کو یہ تو نے بارہا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاَعَادِي بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہو گا ایک دن محبوب میرا کروں گا دور اس ماہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا بشارت کیا ہے اک دل کی غذادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي ا یعنی اچانک خبر آ گئی ہے حضرت اقدس کی صاحبزادی سے حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ (مرتب) إِنَّ اللَّهَ لَا يُبَشِّرُ الْأَنْبِيَاءَ وَالْأَوْلِيَاءَ بِذُرِّيَّةِ إِلَّا إِذَا قَدَّرَ تَوْلِيدَ الصَّالِحِينَ (آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۷۹ حاشیہ) ترجمہ۔اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء اور اپنے پیاروں کو اسی صورت میں اولاد کی بشارت دیتا ہے جبکہ اس نے صالحین پیدا کرنا مقدر کر لیا ہو۔پاک ہے وہ ذات جس نے سب دشمنوں کو ذلیل وخوار کیا (مرتب)