حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 205
حیات احمد ۲۰۵ جلد پنجم حصہ دوم کی یہ آگ دنیا کو بھسم کرنے کے لئے پورے طور پر مستعد ہو تو بہ کرو اور اپنے بچاؤ کی تدبیر میں مصروف ہو اور وہ یہ ہے۔اول خدا کو واحد مانو اور تمام شرک و کفر و معصیت سے تو بہ کرو اور اپنے دلوں کو تمام ظاہری و باطنی جوں اور ڈھاسنوں کو توڑ کر ایک ہی خدا پر بھروسہ کرو۔دوم اس کے تمام انبیاء صادقین اور جملہ کتب سماوی پر عموماً اور نبی عربی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وقرآن کریم پر خصوصاً ایمان لاؤ اور اپنے سچے دل سے خدا تعالیٰ کے زندہ اور کامل دین اسلام کی پیروی میں مشغول ہو۔سوم حضرت اقدس مسیح موعود کے دعوئی ماموریت کو بصدق دل قبول کر کے اور جناب کے پرامن و بابرکت سلسلہ میں داخل ہو کر اپنی روحانی زندگی کے اس کامل نور کو جو اس بلا اور عذاب الہی سے نجات بخش ہے حاصل کرو۔چہارم ہر ایک شخص اپنے سچے دل سے خدا تعالیٰ کے حضور تو بہ کر کے ہر ایک گناہ اور معصیت کو جو اس کا وہ مرتکب ہے ترک کرے اور پنجوقتی نماز اور دعا و استغفار میں مشغول رہے اور موت کو ہر دم یا در کھے اور حقوق اللہ و حقوق عباد کے ادا کرنے میں دل و جان سے مصروف رہے اور حتی الوسع غریبوں ضعیفوں و در ماندگان پر رحم کرے۔جہاں تک ہو سکے اپنی جانوں اور مالوں کو خدا تعالیٰ کی اطاعت میں اس کی رضا مندی حاصل کرنے اور بنی نوع کی ہمدردی کے لئے وقف کرے۔پنجم اپنے اخلاص دل سے محسن گورنمنٹ کی اطاعت اور شکر گزاری ادا کرتار ہے اور کسی طرح کے نقیض امن و امور بغاوت وغیرہ کا اپنے دل میں خیال تک بھی نہ آنے دے۔ششم ہر ایک شہر و بستی کے لوگ روزہ رکھیں اور جماعتوں کی جماعتیں جنگلوں اور میدانوں میں نکل کر نہایت عجز اور تضرع کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور اس بلا کے دفعیہ کے لئے دعا کریں اور اس کے تمام انبیاء وصلحاء کو عموماً اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حضرت امام الزمان مسیح موعود کو خصوصاً اس کی جناب میں شفیع لاویں ہفتم ہر ایک قوم ہر ایک گروہ اپنے بچے دل سے تو بہ کر کے خدا اور اس کے کامل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام الوقت پر ایمان لا کر اپنی مخلصانہ درخواستوں کے ذریعہ سے حضرت اقدس امام الزمان سے اس آفت کے دفعیہ کے لئے دعا کر اویں سواگر دنیا میری اس عرضداشت کے مطابق عمل کرے گی تو میں یقین کامل سے کہتا ہوں کہ یہ عذاب اس خاص شخص یا گھر یا قوم یا شہر یا ملک کے اس