حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 204 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 204

حیات احمد ۲۰۴ جلد پنجم حصہ دوم صد با نظیر یں اس کی قرآن شریف اور کتب مقدسہ میں موجود ہیں کہ گزشتہ زمانوں میں ہرا ایک مامور من اللہ کے مکذبوں کا انجام ہلاکت ہی ہوتا رہا اور ہر ایک امت پر جدا گانہ رنگ میں عذاب آجاتا رہا تو اس صورت میں ہمیں اس بات کے ماننے میں کہ یہ عذاب اسی مخالفت کا نتیجہ ہے کون سی چیز مانع ہو سکتی ہے ہر گز نہیں بلا شک و شبہ یہ خدا تعالیٰ کا وہی جلالی اور قہری حربہ ہے جو ہمیشہ سے اس کے سچے رسولوں کے مخالفوں کی ہلاکت کے لئے موجود ہو جاتا رہا ہے۔پس جب اس کا سبب معلوم ہوا تو علاج میں کوشش کرنی چاہیے اور وہ یہ ہے حضرت امام الزمان مسیح موعود کے دعوی ماموریت کو مان کر اور ان کی اطاعت کا جو ۱ اخلاص دل سے اٹھا کر اور بصدق دل آپ کے زیر سایہ ہدایات رہ کر ایک پاک اور زندہ روحانی تبدیلی کو جو ہر ایک قسم کے گناہ و بغاوت سے منزہ ہے حاصل کیا جاوے جو شخص یا گھرانہ یا قوم یا اہل شہر ایسا کر لیں گے یقیناً بفضلہ تعالیٰ اس بلا سے نجات پائیں گے کیونکہ الہی قبولیت کا دروازہ کھلا ہے اس لئے جو شخص بصدق دل تو بہ کرے گا قبول ہوگی لیکن ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے کہ لوگ تو بہ کریں گے مگر قبول نہ ہوگی قو میں خدا کے سامنے چلا ئیں گی پر سنی نہ جائے گی۔دنیا خدا کی طرف رجوع لاوے گی لیکن انجام اس کا مایوسی ہوگا۔جیسا فرمایا۔رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُوْنَ أَثْى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ - الخ اور وہ وقت ایسا ہو گا کہ یہ بلا روئے زمین پر عام ہو گی کوئی شہر یا بستی الا مَا شَاءَ اللہ اس سے خالی نہ رہے گی بلکہ دریاؤں اور جنگلوں میں بھی طاعون ہو گا اس وقت لوگ بھاگنے کی جگہ ڈھونڈیں گے مگر نہ پاویں گے جیسا فرمایا۔يَقُوْلُ الْإِنْسَانُ يَوْمَ اَيْنَ الْمَفَرُّ كَلَّا لَا وَزَرَ لے کیونکہ یہ غضب الہی کی آگ ہے جب تک اپنا کام پورا نہ کر لے اور خدا کے مخالفوں سے انتقام نہ لے لے فرو نہ ہوگی اس لئے میں ہمدردی بنی نوع کی راہ سے جو میرے دل میں موجزن ہے خلق اللہ کو تنبہ کرتا ہوں کہ قبل اس کے کہ یہ بلا عالمگیر ہوکر جنگلوں اور دریاؤں کو بھی اپنے زہریلے اثر سے ہلاک کرے اور پہلے اس کے جو غضب الہی الدخان: ۱۴۱۳ القيمة: ١٢،١١