حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 192 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 192

حیات احمد ۱۹۲ جلد پنجم حصہ دوم اعلان بجواب بشارت خلیفہ مسیح ابن مریم ناظرین کو معلوم ہو کہ مولوی فضل حق صاحب امام مسجد ایبٹ آباد ضلع ہزارہ نے ایک اشتہار بعنوان بشارت شائع کیا ہے جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ ۲۷ رمضان المبارک کو مسیح ابن مریم علیہ السلام نے معرفت حضرت خضر مجھے یہ بشارت دی ہے کہ میں ( عیسی بن مریم ) تجھ کو ( فضل حق ) واسطے ابطال دعوئی مرزا قادیانی کے مامور کرتا ہوں اور ۱۰ از بر دست نشان تجھ کو عطا کرتا ہوں کہ جن کے ذریعہ سے تو مرزا قادیانی کو مغلوب کر دے گا اور خضر تیرے ساتھ ہوگا۔ان کی ماننا۔مختصراً اب میں اس خلیفہ ابن مریم کی خدمت میں دست بستہ التماس کرتا ہوں کہ یہ عاجز بھی اپنے آپ کو مسیح ابن مریم موعود قادیانی کا خلیفہ جانتا ہے۔پس خلیفہ کا مقابلہ خلیفہ سے ہونا چاہیے نہ کہ ایک طرف خود مامور من اللہ مسیح ابن مریم اور دوسری طرف مامورا بن مریم ع نسبت خاک را بعالم پاک خلیفہ صاحب چھوٹا منہ بڑی بات بہت ہی ناموزوں ہوا کرتی ہے اپنی بساط سے پاؤں بڑھانا عِندَ الْعُقَلَاء جائے شرم ہے۔پس کوئی حق نہیں کہ آپ حضرت قادیانی مامور ربانی کو مخاطب کر سکیں پہلے ہم سے نبٹ لو اس مسیح موعود کا خلیفہ دانہ میں آپ سے بفاصلہ سات میل موجود ہے اور آپ کی اس دعوت کو بسر و چشم منظور کرتا ہے آپ کو لازم ہے کہ دس نشان اور بھی مسیح ابن مریم سے مانگ لیں اور کوئی قریب تاریخ آپ ہی مقرر کر دیں اور مقام مقابلہ جامع مسجد سری نگر کشمیر ہی ہے اور کوئی جگہ منظور نہیں سب سے ضروری اور تصفیہ طلب بات یہ ہے کہ اگر آپ کے نشانات خارق عادت ثابت نہ ہوں بلکہ وہ مسمریزم اور شعبدہ بازی کے ثابت ہوں تو کیا آپ اپنی خلافت ابن مریم سے تو بہ کر کے مامور من اللہ حضرت مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کر لیں گے یہ اقرار نامہ جلدی شائع کر کے روانہ کشمیر ہو جائیں اور میرا بھی یہی اقرار ہے کہ اگر آپ وہ دس نشان خارق عادت کے طور پر دکھا دیں گے تو میں اسی میدان میں آپ کے ہاتھ پر بیعت کرلوں گا۔امید کہ آپ زیادہ تاخیر نہ