حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 193
حیات احمد ۱۹۳ جلد پنجم حصہ دوم فرماویں گے جلدی اس فرض خلافت کو ادا کر کے اپنے آپ کو سبکدوش فرماویں۔اگر ۲۰ فروری تک آپ کی طرف سے کوئی اشتہار نشان نمائی نہ نکلا اور ہمیں یقین ہے ہرگز نہ نکلے گا تو یا د رکھیں کہ آپ کاذب ہیں اور آپ کو اس وعید سے ڈرنا چاہیے جو قرآن مجید میں کا ذبوں کے حق میں وارد ہے اَلَا لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اور اُس بُرے انجام سے ڈریں جو صادقوں کے مقابلہ میں کا ذبوں کا ہوا۔ابلیس، نمرود، ہامان ، مداد، ابوجہل، مسیلمہ کذاب، علماء یہود وغیرہ وغیرہ نام آپ کو یاد ہوں گے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔المعلن کمترین محمد یا مین احمدی از داته ضلع ہزارہ ڈاکخانہ پیسہ اخبار اور فضل حق ۲۷ / جنوری ۱۹۰۲ء پیسہ اخبار جو ہمیشہ نیش زنی کرنے میں پیش پیش رہا ہے اور بالآخر ایک ذلت آفرین واقعہ پیش آیا اور مامور من اللہ کی تو ہین و ہتک کا مزا خود اپنے ہاتھوں چکھا۔اس نے ایسے فرضی اور جھوٹے خلیفہ مسیح ابن مریم کی حمایت میں ایک نوٹ شائع کیا اور اسے نوٹس قرار دیا۔راقم الحروف مجبور ہوا کہ اسے ترکی برتر کی جواب دے چنانچہ میں نے جواب دیا۔بد گهر از خطا خطانه کند پیسہ اخبار کی یہ شرمناک پالیسی کہ وہ خواہ مخواہ حضرت حُجَّةُ اللَّهِ عَلَى الْأَرْضِ مسیح موعود اَدَامَ اللهُ فَيُوْضَهُمُ کی مخالفت کرتا ہے۔حقیقت میں بے مه نور می فشاند و سگ بانگ می زند و کی مصداق ہے چنانچہ اس کا تازہ ثبوت اس کی ۸ فروری سنہ رواں کا پیسہ اخبار ہے جس میں اس نے صفحہ ے پر کسی فضل حق کا ایک اشتہار غالبا بدوں اجرت شائع کیا ہے ہم کو اس پر کوئی اعتراض ترجمہ۔چاند نور پھیلاتا ہے اور کتا بھونکتا۔ہے۔