حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 10
حیات احمد جلد پنجم حصہ دوم آغاز سلسلہ کے واقعات کی رفتار میں یہی رنگ چلا آتا ہے کہ مخالفت کی شدت نے اس چراغ کو سمجھنے نہیں دیا بلکہ اس کی روشنی میں ترقی کی اور یہ ترقی برابر بڑھتی جارہی ہے اور میں اب ۱۹۰۱ء کے واقعات کے بیان کے سلسلہ میں انشاء اللہ العزیز دکھاؤں گا کہ ہر نیا دن مخالفت کی تیز و تند ہواؤں کے جھکڑوں میں طلوع ہوا۔اور وہ ساری مخالفتیں سلسلہ کی کامیابی کے لئے کھاد کا کام دیتی رہیں۔۱۹۰۱ء کے واقعات کے سلسلہ میں کچھ واقعات تو ایسے ہیں جو پچھلے طوفانی سلسلہ کی ہی آخری کڑی ہیں جن کا ذکر پچھلی جلد میں شروع ہوا تھا چونکہ وہ سلسلہ لمبا ہوتا گیا تھا اس کی تکمیل اب ہوتی ہے قبل اس کے کہ میں واقعات کی تفصیل بیان کروں اس کا آغاز اس وحی الہی سے کرتا ہوں جو ۱۹۰۱ء کے مختلف اوقات میں حضرت مسیح موعود پر نازل ہوئی تا کہ اُس علیم و خیبر ہستی پر ایمان میں ترقی ہو میں نے اس وحی کو اخبار الحکم میں متفرق طور پر شائع کر دیا تھا اور تذکرہ میں سلسلہ کے ایک ممتاز بزرگ نے اسے جمع کر دیا تھا اس وحی میں سلسلہ کی تاریخ کے واقعات مرموز ہیں۔حضرت اُم المؤمنین علیہا السلام کی طبیعت ۳ / جنوری ۱۹۰۱ء کو کسی قدر نا ساز ہو گئی تھی اس کے متعلق حضرت اقدس نے سیر کے وقت فرمایا کہ وو چند روز ہوئے میں نے اپنے گھر میں کہا کہ میں نے کشف میں دیکھا ہے کہ کوئی صورت آئی ہے اور اس نے آ کر کہا ہے کہ شہیلی کچھ ہو گیا ہے اور پھر الہام ہوا۔اَصِحُ زَوجَتی۔چنانچہ کل ۳ / جنوری ۱۹۰۱ء کو یہ کشف اور الہام پورا ہوگیا۔یکا یک 66 بیہوشی ہوگئی اور جس طرح پر مجھے دکھایا گیا تھا اسی طرح ایک عورت نے آ کر بتادیا۔“ قَالُوا إِنَّ التَّفْسِيْرَ لَيْسَ بِشَيْ ءٍ الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۵) الحکم جلد نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۸) لے حضرت ام المومنین علیہا السلام مراد ہیں ( ایڈیٹر ) ہے ( ترجمہ از مرتب ) انہوں نے کہا کہ یہ تفسیر کچھ بھی نہیں۔