حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 173 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 173

حیات احمد ۱۷۳ (۱) ایک غلطی کا ازالہ جلد پنجم حصہ دوم نومبر ۱۹۰۱ء کے پہلے ہفتہ میں ہمارے ایک نہایت مخلص صداقت پسند بھائی حضرت شیخ غلام احمد صاحب نو مسلم تبلیغ سلسلہ کے جذبہ سے متاثر ہو کر امرتسر تبلیغ کے لئے گئے وہ ایک خوش بیان اور پرتاثیر واعظ تھے۔خود نو مسلم تھے اور ان کی جوانی صلحائے امت ( جو اس زمانہ میں معروف تھے ) کی صحبت میں گزری اور صوفیانہ رنگ رکھتے تھے حضرت اقدس سے وہ اپنے قبول اسلام کے دنوں میں لود ہانہ اور مالیر کوٹلہ میں ملے تھے ان پر کوئی زمانہ انکار تو نہیں آیا مگر ایک غلط خیال کی وجہ سے جو عام طور پر موجودہ خانوادانِ تصوف میں پھیلا ہوا ہے کہ ایک ہی پیر کی بیعت کرنی چاہیے وہ بھی بیعت ضروری نہ سمجھتے تھے مگر جب قادیان آئے تو وہ اس کو غلط سمجھنے لگے اور حضرت کی بیعت کر لی۔وہ ضلع لودہانہ کے معزز ہندو گھرانے کے فرد تھے آخری وقت تک ان کو پھر ہندو دھرم میں لانے کی کوشش ہوتی رہی مگر جس اخلاص سے انہوں نے اسلام قبول کیا تھا اور اس کے ثمرات کو چکھا تھا وہ ایسے نہ تھے کہ اسے ترک کرنے کا وہم بھی آتا۔غرض اس سفر امرتسر میں انہیں حضرت اقدس کے ادعائے نبوت کے اعتراض کا جواب دینا پڑا۔انہوں نے اپنے خیال اور سمجھ کے موافق ایک جواب دیا اور بغرض تصدیق حضرت اقدس کے حضور لکھا۔آپ نے مناسب سمجھا کہ مسئلہ نبوت کے متعلق غلط فہمی کا ازالہ کیا جاوے اس پر آپ نے مفصل یہ اشتہار (ایک غلطی کا ازالہ ) ۵ نومبر ۱۹۰۱ء کولکھا۔مجھے خود اس اشتہار کے متعلق کسی تشریحی نوٹ کی ضرورت نہیں معلوم ہوتی۔اس لئے اسے ہی درج کر دیتا ہوں۔یہ اشتہار صاف اور سلیس اردو زبان میں ہے اس پر رائے زنی کر کے اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔