حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 166 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 166

حیات احمد ۱۶۶ جلد پنجم حصہ دوم أَتَى أَمُرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ بِشَارَةٌ تَلَقَّاهَا النَّبِيُّونَ۔خدا جو رحمن ہے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے کچھ ظہور میں لائے گا۔خدا کا امرآ رہا ہے۔تم جلدی نہ کرو۔یہ ایک خوشخبری ہے جو نبیوں کو دی جاتی ہے۔صبح ۵ بجے کا وقت تھا یکم جنوری ۱۹۰۳ء و یکم شوال ۱۳۲۰ھ روز عید جب میرے خدا نے مجھے یہ خوشخبری دی۔“ الحکم جلد نمبر ا مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳، صفحه۱)۔یکم جنوری ۱۹۰۳ء کو فرمایا۔ایک دفعہ مجھے ایک فرشتہ آٹھ یا دس سالہ لڑکے کی شکل پر نظر آیا۔اس نے بڑے فصیح اور بلیغ الفاظ میں کہا کہ خدا تمہاری ساری مرادیں پوری کرے گا۔“ البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ / جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۹۰۔تذکرہ صفحہ ۳۶۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء) حضرت اقدس تشریف لائے تو کمر کے گرد ایک صافہ لپٹا ہوا تھا فرمایا کہ کچھ شکایت درد گردہ کی شروع ہورہی ہے اس لئے میں نے باندھ لیا ہے ذرا غنودگی ہوئی تھی۔اس میں الہام ہوا ہے ”تا عو صحت ( بحالی صحت تک ) فرمایا کہ صحت تو اللہ تعالیٰ ہی کے طرف سے ہوتی ہے۔جب تک وہ ارادہ نہ کرے کیا ہو سکتا ہے۔“ البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸۵۔تذکره صفحه ۳۶۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء) جَاءَ نِى ائِلٌ وَاخْتَارَ۔وَاَدَارَ اِصْبُعَهُ وَأَشَارَ۔يَعْصِمُكَ اللَّهُ مِنَ الْعِدَا وَيَسْطُرُ بِكُلّ مَنْ سَطَا - آئل جبرائیل ہے، فرشتہ بشارت دینے والا۔ترجمہ۔آیا میرے پاس آئل اور اس نے اختیار کیا ( یعنی چن لیا تجھ کو ) اور گھمایا اُس نے اپنی انگلی کو اور اشارہ کیا کہ خدا تجھے دشمنوں سے بچاوے گا اور ٹوٹ کر پڑے گا اس شخص پر جو تھے پر ا چھلا۔فرمایا۔آئل اصل میں ایالت سے ہے یعنی اصلاح کرنے والا۔جو مظلوم کو ظالم