حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 167 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 167

حیات احمد ۱۶۷ جلد پنجم حصہ دوم سے بچاتا ہے۔یہاں جبرئیل نہیں کہا آئل کہا۔اس لفظ کی حکمت یہی ہے کہ وہ دلالت کرے کہ مظلوم کو ظالموں سے بچاوے، اس لئے فرشتہ کا نام ہی آئل رکھ دیا۔پھر اُس نے انگلی ہلائی کہ چاروں طرف کے دشمن۔اور اشارہ کیا کہ يَعْصِمُكَ اللَّهُ مِنَ الْعِدَا وغیرہ۔یہ بھی اس پہلے الہام سے ملتا ہے اِنَّهُ كَرِيمٌ تَمَشَّى أَمَامِكَ وَعَادَى كُلَّ مَن عادی وہ کریم ہے۔تیرے آگے آگے چلتا ہے جس نے تیری عداوت کی اُس کی عداوت کی۔چونکہ آئل کا لفظ لغت میں مل نہ سکتا ہوگا یا زبان میں کم مستعمل ہوتا ہو گا۔اس لئے الہام نے خود اس کی تفصیل کر دی ہے۔“ البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ / جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۹۰ - تذکره صفحه ۳۶۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء) - إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ أَتَى - رَكَلَ وَرَكَى۔فَطُوبَى لِمَنْ وَجَدَ وَرَأَىٰ۔قُتِلَ خَيْبَةٌ وَزِيدَ هَيْبَةً - البدر جلد نمبر ۱۲ مورخہ ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۶۔تذکره صفحه ۳۷۰،۳۶۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء)۔خدا کا وعدہ آیا اور زمین پر ایک پاؤں مارا اور خلق کی اصلاح کی پس مبارک وہ جس نے پایا اور دیکھا۔ایسی حالت میں مارا گیا کہ اس کی بات کو کسی نے نہ سنا اور اس کا مارا جانا ایک ہیبت ناک امر تھا۔یعنی لوگوں کو بہت ہیبت ناک معلوم ہوا اور اس کا بڑا اثر لوگوں کے دلوں پر ہوا۔لاہور میں کثرت سے بار بار یہ الہام ہوا۔اُرِيْكَ بَرَكَاتٍ مِنْ كُلِّ طَرَفٍ یعنی میں ہر ایک جانب سے تجھے اپنی برکتیں دکھلاؤں گا۔“ البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخہ ۳۰،۲۳ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۔تذکرہ صفحہ ۳۷۲ مطبوعہ ۲۰۰۴ء)۔جہلم سے واپسی پر کا مو کے اور مرید کے کے سٹیشن کے مابین۔اتَرَكَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ - (ترجمه از مرتب )۔اللہ تعالیٰ نے ہر ایک چیز پر تجھے ترجیح دی۔“ (البدر مورخه ۲۳ ۳۰ / جنوری ۱۹۰۳ ، صفحہ ۱۷۔احکم مورخہ ۳۱ / جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵۔تذکره صفحه ۳۷۲ مطبوعه ۲۰۰۴ء)