حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 137 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 137

حیات احمد ۱۳۷ جلد پنجم حصہ دوم ثبوت ہماری طرف سے ہو گا کہ اس قدر ہم نے اس مقابلہ کے لئے کوشش کی اور پانسور و پیہ انعام بھی دینا کیا لیکن پیر صاحب اور ان کے حامیوں نے اس طرف رخ نہ کیا ظاہر ہے کہ اگر بالفرض کوئی گشتی دو پہلوانوں کی مشتبہ ہو جائے تو دوسری مرتبہ گشتی کرائی جاتی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ ایک فریق اُس دوباره گشتی کے لئے کھڑا ہے تا احمق انسانوں کا شبہ دور ہو جائے اور دوسرا شخص جیتتا ہے اور میدان میں اُس کے مقابل کھڑا نہیں ہوتا اور بیہودہ عذر پیش کرتا ہے۔ناظرین! برائے خدا ذرا سوچو کہ کیا یہ عذر بد نیتی سے خالی ہے کہ پہلے مجھ سے منقولی بحث کرو۔پھراپنے تئیں دشمنوں کی مخالفانہ گواہی پر میری بیعت بھی کر لو اور اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ تمہارا خدا سے وعدہ ہے کہ ایسی بحثیں میں کبھی نہیں کروں گا پھر بیعت کرنے کے بعد بالمقابل تفسیر لکھنے کی اجازت ہوسکتی ہے۔یہ پیر صاحب کا جواب ہے جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شرط دعوت منظور کر لی تھی۔اب بتائیے منشی صاحب۔عبد الحق صاحب۔کیا آپ کا فرض نہ تھا اس لئے کہ آپ نے مہر علی شاہ کی مدح سرائی اپنی کتاب میں کی تھی اور ظلم کی راہ سے اُس کو غالب اور فاتح قرار دیا تھا کہ اُسے تفسیر لکھنے کی طرف توجہ دلاتے اور خود بھی اپنی الہامی تفسیر سے اس کی مدد کرتے۔سوچو اور غور کرو! یہ ہوا کیا کہ اس مقابلہ میں تمام قلم ٹوٹ گئے اور بیشمار عالموں سے ایک ہی کو اور اُسی کو جس کا خدا کی طرف سے منصور و مؤید ہونے کا دعوی تھا اس کے لکھنے اور پورا کرنے اور میعاد کے اندر شائع کرنے کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ جل شانہ ایسا ظالم نہیں اور اُس کی سنت کبھی ایسی ثابت نہیں ہوئی کہ اس طرح ایک شخص میدان میں کھڑا ہو کر اپنی صداقت کا کوئی ثبوت اور معیار پیش کرے اور ہو وہ کا ذب اور مفتری علی اللہ، اور اس کے مقابل ہوں صادقین کاملین ملہمین علمائے کرام اور سجادہ نشینانِ عظام پھر وہ کامیاب ہو جائے اور اس کے منہ کی بات حرفاً حرفاً پوری ہو جائے اور وہ بزرگ اور پاک جماعت مبہوت اور مخذول رہ جائے۔اے دانشمند و ! سو چوالے خدا کو ماننے والو! فکر کرو یہ بات کیا ہے؟ کیا غیور خدا نے ناحق اس شخص کی مدد کی جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے اور امت محمدیہ کا چیدہ اور کثیر گروہ اس پر صدق دل سے ایمان رکھتا ہے اور دن بدن اطراف الارض سمٹ