حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 133
حیات احمد ۱۳۳ جلد پنجم حصہ دوم میں ترقی دی۔الحَمدُ لِلَّهِ الَّذِى هَدَانَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْ لَا اَنْ هَدَانَا اللَّهُ۔لَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ۔غرض جیسا میں نے بیان کیا ہے کہ ایک امی بے سامان نے تحدی کی کہ ہندوستان و پنجاب کے تمام علماء ان کے چھوٹے اور ان کے بڑے اکیلے اکیلے اور مل مل کر میرے مقابلہ میں آئیں اور ممکن ہو تو عربوں کو بھی اپنی مدد میں بلائیں میرے قادر مرسل نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ سارے میرے سامنے بنجل اور نادم ہوں گے۔عربی تحریر اور تقریر کی قوتیں اُن سے سلب کر لی جائیں گی اور وہ محض لا يَعْلَمُ لَا يَعْقَلُ ہو جائیں گے اس تفسیر فاتحہ کے لئے غیرت دلانے والے الفاظ میں اشتہار دیئے اور محض اللہ تعالیٰ کا معجزہ دکھانے کو تیز مغضب الفاظ لکھے کہ گولڑوی مہر علی شاہ اور اس کے انصار واعوان اٹھیں اور سورہ فاتحہ کی سات آیتوں کی تفسیر عربی زبان میں لکھیں کس قدر موقع اور خدا داد وقت ان لوگوں کے لئے تھا کہ بالمقابل معجزہ نمائی کرتے اور ایک لشکر کثیر جرار کے ساتھ ایک بیکس اور نا تو ان اور امی آدمی پر حملہ کرتے اور آئے دن کے خرخشوں کو مٹانے کی فکر کرتے۔یہی ایک بات تھی اور صرف یہی ایک بات تھی جس کے لئے سب سے پہلا اشتہار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے نکلا اور جس کا مضمون صاف لفظوں میں یہی تھا کہ پیر صاحب قرآن کریم کی کسی سورت یا آیت کی تفسیر میں مجھ سے مقابلہ کر لیں اس لئے کہ زبانی جھگڑے بہت ہو چکے ہیں اور حضرت مامور خدا کی طرف سے مباحثات کے کرنے سے روک دیئے گئے ہیں۔مگر ظالم محترفوں نے کہاں سے کہاں تک نوبت پہنچائی اور اصل بات کو چھوڑ کر ایک فضول بات اور مکر اور زور اور ظلم کی حمایت کی اور سیاہ دلی اور ستمگری سے غل مچا دیا کہ مہر شاہ جیت گیا۔میں اور میرے دوست جو اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے یہاں بیٹھے ہیں حیران ہو ہو جاتے اور اللہ تعالیٰ کی جناب میں چلا چلا کر فریاد کرتے کہ الہی اے حکیم خدا! تیری حکمتوں کے گہراؤ تک ہم کہاں پہنچ سکتے ہیں۔بات کیسی صاف ہے اور ان مولویوں اور صوفیوں اور سجادہ نشینوں کے دل کیسے پلٹ گئے ہیں یا