حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 122 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 122

حیات احمد ۱۲۲ جلد پنجم حصہ دوم غور کریں گے اس عریضے کا جواب موصول ہونے پر مع جواب ہم اس کو شائع کر دیں گے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَی۔۲۵ / اگست ۱۹۰۰ء الملتمس خاکسار معراج الدین عمر جائنٹ سیکرٹری انجمن فرقانیہ لا ہور۔حکیم فضل الہی پریذیڈنٹ انجمن فرقانیہ گواه شد گواه شد گواه شد گواه شد گواه شد دستخط سراج الدین دستخط عبد العزیز فروی عبد القادر مہر بخش دکاندار الراجي عفو به عفی عنہ صاحب عفی عنہ لاہور عَمَّا سلف عبدالله جب اس میں بھی ہم کو پیر صاحب کے سکوت کے توڑنے میں کامیابی نہ ہوئی تو پھر ہم نے پانچویں دفعہ آپ کو بذریعہ ڈاک ایک رجسٹری شدہ خط روانہ کیا کہ شاید اس کا جواب دیں مگر افسوس کہ پیر صاحب ایسا ڈرے کہ انہوں نے رجسٹری لینے سے بھی انکار کیا۔رجسٹری شده چیٹی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم وَالْعَصْرِ - إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرِ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِي بخدمت پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑی۔کل ایک خط قلمی نہایت ادب سے معرفت چند معززین جن کا نام نامی درج ذیل ہے۔آپ کی خدمت میں اس لئے بھیجا تھا کہ آپ صفائی سے اپنی خاص دستخطی تحریر سے ایک اشتہار چھپوا کر شائع کر دیں کہ آیا وہ شرائط جو حضرت اقدس امامنا میرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود نے آپ کی دعوت میں ۲۰ جولائی ۱۹۰۰ء والے اشتہار میں مقرر کئے ہیں سب بلا کم و کاست آپ کو منظور ہیں ؟ آپ نے اس خط کو پڑھ کر قاصدوں سے وعدہ کیا تھا کہ عصر کے بعد جواب دیا العصر : ۲ تا ۴