حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 104 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 104

حیات احمد ۱۰۴ جلد پنجم حصہ دوم ہے نمونہ اتناہی کافی ہے کہ اقعد کو گد کہتے ہیں اور ان کا محاورہ بہت غلط اور عربی فصاحت سے نہایت دور ہے اور وہ اپنے تئیں فصیح بنانے کے لئے ہندیوں سے زیادہ مشکلات میں ہیں کہ ان کی زبان غلط بولنے پر عادی ہوگئی ہے مگر ہندیوں کی لوح طبیعت غلطی سے مبرا اور صحیح طریق قبول کرنے کے لئے مستعد ہے۔اسی وجہ سے کتاب انسائیکلو پیڈیا میں ایک محقق انگریز لکھتا ہے کہ عرب کی تمام زبانوں میں سے بدتر زبان وہ ہے جو مصر میں رائج ہے۔غرض مولویان پنجاب اب عنقریب دیکھ لیں گے کہ جس شخص پر ناز کیا ہے اس کو علم ادب میں کہاں تک دخل ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى مشتهـ خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان مورخه ۱۸/ نومبر ۱۹۰۱ء مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۳ ۵ تا ۵۳۶ طبع بار دوم ) الہدی کی اشاعت المنار کے عنوان سے جو اشتہار آپ نے ممالک عربیہ میں شائع کیا اس کے بعد آپ منتظر رہے کہ المنار کا غیور ایڈیٹر رشید رضا جسے اپنی زبان پر ناز ہے۔اپنی علمیت پر مغرور ہے اور اس میں شک نہیں وہ اپنے ملک اور قوم میں ایک وسیع المعلومات عالم سمجھا جاتا تھا اور دیار مصر اور عالم اسلامی کے مایہ ناز مفکر اور عالم مفتی عبدہ کا مایہ ناز شاگرد تھا مگر سنت اللہ یہی ہے جب اس قسم کا متکبر انسان کسی مامور من اللہ کے مقابلہ میں کھڑا ہو جاتا ہے تو اس کی ساری علمی اور فکری قوتیں سلب ہو جاتی ہیں۔ہندوستان کے علماء کے ساتھ بھی یہی ہوا اور مصری متکبر انسان علامہ رشید رضا مقابلہ میں چاروں شانہ چت گرا اور باوجود اہل زبان ہونے کے حضرت کے مقابلہ میں نہ آسکا۔مقابلہ میں کتاب لکھنا تو دور کی بات ہے کہ وہ اتنا بھی تو نہ کر سکا کہ جن اغلاط کا اس نے دعویٰ کیا تھا انہی کو تو کم از کم پیش کر دیتا۔