حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 71 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 71

حیات احمد جلد پنجم حصہ اول عجبلت میں شائع ہوا تھا پھر بھی جس جس کو قبل از وقت خبر مل سکی اور وہ جلسہ پر حاضر ہونے کے قابل وقت پاسکا اس نے دارالامان میں پہنچنے کی سعادت کے حاصل کرنے میں کو تا ہی نہ کی چنانچہ ہفتہ کو ہی بعض احباب آگئے تھے اور اتوار کو تو ایک خاصہ گروہ جمع ہو گیا۔چھوٹی مسجد میں چونکہ نماز پڑھنے کے لئے گنجائش نہ تھی اس لئے عصر اور ظہر کی نماز جامع مسجد میں ادا کی گئی جو مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے پڑھائی اور جس میں نہایت خشوع اور خضوع سے آفات ارضی اور سماوی سے محفوظ رہنے کے لئے دعائیں کی گئیں اور دینی برکات سے متمتع ہونے کے واسطے پُر سوز دل سے دعا مانگی گئی اور آج سے ہی با قاعدہ کارروائی شروع ہوئی حضرت اقدس مرزا صاحب آدَامَ اللَّهُ فُيُوضَهُمُ نے مرتب رسالہ ہذا کو مخاطب کر کے روئداد جلسہ کے قلمبند کرنے کی ہدایت فرمائی۔اس کے بعد ہمارے مخدوم جناب مولا نا مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی جیسے مسلّم الطَّلِيقُ اللسان نے وہ میموریل پڑھ کر سنایا جو انجمن حمایت الاسلام کے میموریل درباره أمَّهَاتُ المؤمنین کی اصلاح کی غرض سے اور اسلام اور اہل اسلام کی سچی حمیت اور حمایت کے جوش سے حضور نے لکھا تھا اور جس کو انگریزی زبان میں چھاپ کر لیفٹیننٹ گورنر بہادر ممالک پنجاب کی خدمت میں ارسال کیا ہے چنانچہ وہ میموریل یہ ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم میموریل بحضور نواب لیفٹیننٹ گورنر صاحب بہادر بالقابه یہ میموریل اس غرض سے بھیجا جاتا ہے کہ ایک کتاب أُمَّهَاتُ المؤمنین نام ڈاکٹر احمد شاہ صاحب عیسائی کی طرف سے مطبع آرپی مشن پر لیس گوجرانوالہ میں چھپ کر ماہ اپریل ۱۸۹۸ء میں شائع ہوئی تھی اور مصنف نے ٹائٹل پیج کتاب پر لکھا ہے کہ یہ کتاب ابوسعیدمحمد حسین بٹالوی کی تحدی اور ہزار روپیہ کے انعام کے وعدہ کے معارضہ میں شائع کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل محرک اس کتاب کی تالیف کا محمد حسین مذکور