حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 49 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 49

حیات احمد ۴۹ طاعون پرسید نا مرزا صاحب کا اعلان اور پیسہ اخبار لا ہور کی غلط فہمی جلد پنجم حصہ اول بترسید از خدا ئے بے نیاز و سخت تمہارے نہ پندارم که بد ببیند خدا ترسی نکو کارے من از همدردی است گفتم تو خود ہم فکر کن یاری خرد از بهر این روز است اے دانا وہشیارے ہماری شومئی اعمال سے طاعون نے ہندوستان کے بعض مشہور شہروں کے بھسم کرنے سے سیر نہ ہوکر پنجاب میں بھی ڈیرا آ جمایا ہے اور ضلع جالندھر اور ہوشیار پور کے بعض دیہات میں یکے بعد دیگر اپنا قبضہ کر کے پنجاب کے باشندوں کو عموماً اور حکام کو خصوصاً ایک گھبراہٹ اور تذبذب میں ڈال دیا ہے گورنمنٹ نے اپنی طرف سے کوئی دقیقہ انسدادِ وبا کے لئے فروگزاشت نہیں کیا بعض دریدہ دہن لوگوں سے سب وشتم بھی سنا مگر با ایں ہمہ اپنی فراخ دلی اور اس درد دل سے مجبور ہو کر جو رعایا کی تکلیفوں پر اسے اس سے زیادہ پہنچتا ہے جیسے بچہ کی تکلیف پر ماں کو۔وہ اپنی جائز اور مناسب تدابیر انسداد وبا سے بے فکر نہیں ہوئی اور جہاں تک بن پڑتا ہے وہ کوشش کر رہی ہے کہ اس نامراد مرض سے رعایا کو بچاوے۔طاعون کے اس بے طرح پھوٹنے اور نہ رکنے والے عذاب نے ہر ایک دل میں جو بنی نوع انسان سے کچھ بھی تعلق رکھتا اور انسانی خصائص اپنے اندر رکھتا ہے و بازدہ قصبات اور ان کے مغضوب باشندوں سے خصوصاً اور عام خلق اللہ سے جو اس خطرہ میں ہے عموماً ایک قسم کی ہمدردی پیدا کر دی ہے اسی جوش ہمدردی نے جو بنی نوع انسان کے ساتھ کسی مامور من اللہ کو ہوتی ہے ہمارے سید و امام جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اَدَامَ اللهُ فُيُوضَهُمُ کو بھی بیقرار اور بے چین کر دیا چنانچہ اس نے اپنی جماعت کو مختلف