حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 48
حیات احمد اس اعلان کا ردعمل ۴۸ جلد پنجم حصہ اول جیسا کہ آپ نے بطور پیش گوئی لکھا تھا کہ روحانیت سے دور لوگ ہنسی اور ٹھٹھے سے دیکھیں گے وہی ہوا اس اشتہار کا شائع ہونا تھا کہ ایک طوفان بے تمیزی بر پا ہو گیا۔مکفرین و مکڈ بین علماء کو تو یہ مشغلہ ہاتھ آنا ہی تھا پنجاب کے پریس نے بھی اپنی شامت اعمال کا اظہار کیا اور اس کے خلاف استہزا یہ مضامین لکھے۔پیسہ اخبار نے بھی سب سے پہلے اظہار مخالفت کیا اس اشتہار میں کوئی ایسی بات نہ تھی لوگوں کو نیک اعمال کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔پیسہ اخباراورالحکم جب پیسہ اخبار میں مخالفت کا اعلان ہوا تب میری سمجھ میں آیا کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجھے پیسہ اخبار میں جانے سے متنفر کر دیا۔الحکم جو امرت سر سے جاری ہوا تھا ابتدائے فروری ۱۸۹۸ء میں قادیان سے اس کا ڈیکلریشن منظور ہو گیا اور قادیان سے اس کی اشاعت کے پہلے ہی نمبر میں اللہ تعالیٰ نے راقم کو توفیق بخشی کہ پیسہ اخبار کے اعتراضات کا منہ توڑ جواب دے چنانچہ الحکم نمبر اول جلد دوم مورخہ ۲۰ فروری ۱۸۹۸ء کے صفحہ ۶ پر ایک لیڈنگ آرٹیکل لکھا جو سلسلہ کی تاریخ اور میری زندگی کے ساتھ خاص تعلق رکھتا ہے میں پچھلی جلد میں لکھ آیا ہوں کہ میں نے ۱۸۹۸ء کے آغاز سے پیسہ اخبار لاہور کے ایڈیٹوریل اسٹاف میں جانا پسند کر لیا مگر ۱۸۹۷ء کے جلسہ پر اللہ تعالیٰ نے اس تجویز سے توجہ پھیر دی اور اس طرح پر بجائے اس کے کہ میں گنہہ گار اور شریک جرم سمجھا جاتا اللہ تعالیٰ نے مجھے مجاہدانہ رنگ میں پیسہ اخبار کے جواب کا موقعہ دے دیا اور سب سے پہلے اس کا منہ توڑ جواب دینے کی توفیق پائی اور اس کا جواب اخبار مذکورنہ دے سکا چونکہ الحکم ۱۸۹۸ ءاب نایاب ہے اس لئے میں اس مضمون کو یہاں درج کر دیتا ہوں اس سے پیسہ اخبار کے اعتراضات بھی معلوم ہو جائیں گے۔