حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 40 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 40

حیات احمد ۴۰ جلد پنجم حصہ اول حدیث دکھلا سکتے ہیں۔صرف کول کے لفظ کے ساتھ اپنی طرف سے آسمان کا لفظ ملا کر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔مگر یا در ہے کہ کسی حدیث مرفوع متصل میں آسمان کا لفظ پایا نہیں جاتا اور نُزُول کا لفظ محاورات عرب میں مسافر کے لئے آتا ہے اور نَزِیل مسافر کو کہتے ہیں۔چنانچہ ہمارے ملک کا بھی یہی محاورہ ہے کہ ادب کے طور پر کسی وار دشہر کو پوچھا کرتے ہیں کہ آپ کہاں اترے ہیں۔اور اس بول چال میں کوئی بھی یہ خیال نہیں کرتا کہ یہ شخص آسمان سے اترا ہے۔اگر اسلام کے تمام ضروری فرقوں کی حدیث کی کتابیں تلاش کرو تو صحیح حدیث تو کیا کوئی وضعی حدیث بھی ایسی نہیں پاؤ گے جس میں یہ لکھا ہو کہ حضرت عیسی جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے تھے اور پھر کسی زمانہ میں زمین کی طرف واپس آئیں گے اگر کوئی ایسی حدیث پیش کرے تو ہم ایسے شخص کو میں ہزار روپیہ تک تاوان دے سکتے ہیں۔اور تو بہ کرنا اور تمام اپنی کتابوں کو جلا دینا اس کے علاوہ ہو گا۔جس طرح چاہیں تسلی کر لیں“۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۱۹ تا ۲۲۶ حاشیه ) مخالفانہ حملے اور زور آور حملے دشمنان اسلام نے ایک نئے رنگ میں مخالفانہ حملوں کا آغا ز کیا اللہ تعالیٰ نے ان حملوں میں اپنے برگزیدہ بندے کی تائید و نصرت کا اعجازی ثبوت دیا اور اپنے وعدے کے موافق زور آور حملوں کا آغا ز فرمایا۔دشمن کے مخالفانہ حملوں نے مقدمات کی صورت اختیار کی اور اللہ تعالیٰ کے زور آور حملوں نے بشکل طاعون ظہور کیا جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر آیا ہوں کسی واقعہ کا سلسلہ لمبا ہو گیا ہے تو اس کو میں قطع نظر ماہ وسال کے تسلسل کے یکجائی طور پر بیان کروں گا۔اسی طرح اس سال میں اللہ تعالیٰ کے تائیدی زور آور حملہ طاعون کے متعلق بھی یکجائی طور پر بحث کروں گا۔