حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 381 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 381

حیات احمد ۳۸۱ جلد پنجم حصہ اول اور تمام تعلقات کو خواب و خیال کر گیا کہ یکدفعہ الہام ہوا ” مبارک وہ آدمی جو اس دروازہ کی راہ سے داخل ہو۔یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عزیزی ایوب بیگ کی موت نہایت نیک طور پر ہوئی ہے اور خوش نصیب وہ ہے جس کی ایسی موت ہو۔ایک دفعہ عزیز مرحوم کی زندگی میں بکثرت اس کی شفا کے لئے دعا کی تب خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک ہے گویاوہ چاند کے ٹکڑے اکٹھے کر کے بنائی گئی ہے اور ایک شخص ایوب بیگ کو اس سڑک پر لے جارہا ہے اور وہ سڑک آسمان کی طرف جاتی ہے اور نہایت خوش اور چمکیلی سڑک ہے گویاز مین پر چاند بچھایا گیا ہے۔میں نے یہ خواب اپنی جماعت میں بیان کی اور تکلف کے طور پر یہ سمجھا کہ یہ صحت کی طرف اشارہ ہے لیکن دل نہیں مانتا تھا کہ اس خواب کی تعبیر صحت ہو سو اب اس خواب کی تعبیر ظہور میں آئی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ میری طرف سے اپنے والد صاحب کو بھی عزا پر سی کا پیغام پہنچا دیں خدا تعالیٰ نے جو چاہا ہو گیا اب صبر ورضا درکار ہے۔رَبِّ اغْفِرُ وَارْحَمُ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِين وَالسَّلام ( مکتوبات احمد یہ جلد پنجم حصہ پنجم صفحه ۳۰۲۳۰۱ مکتوبات احمد جلد ۳ صفحه ۳۷۹،۳۷۸ مطبوعہ دسمبر ۲۰۱۳ء) بشپ لیفرائے کا مقابلہ میں آنے سے گریز بشپ لیفر ائے جو دہلی میں ریورنڈ لیفرائے کے نام سے مشہور تھے وہ اپنی زندگی مسلمانوں میں تبلیغ کے لئے وقف کر چکے تھے اور انہوں نے اسلامیات کو نہ صرف پڑھا تھا بلکہ اسلامی تعلیم پر اعتراض کرنے کے لئے اپنی ہمت صرف کر دی تھی اور بعض مسلمانوں کو عیسائی بھی بنالیا تھا۔جب یہ دہلی میں پادری تھے تو ان کے مباحثات مسلمان علماء سے ہوتے رہتے تھے۔یہ ۱۸۹۳ء میں لاہور آئے اور اس نے لاہور کے رنگ محل میں اسلام کے خلاف تین دن لیکچر دیا اور مسلمانوں کو اپنے لیکچروں پر اعتراض کرنے کا موقعہ دیا۔ایک دن لیکچر کا مضمون مسیح اور دیگر انبیاء علیہم السلام تھا اور