حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 357
حیات احمد ۳۵۷ جلد پنجم حصہ اول اشتہارات اس سال میں گزشتہ سال کی طرح اشتہارات بھی کثرت سے شائع ہوتے رہے چنانچہ کم از کم پانچ ہزار اشتہارات حضرت اقدس نے شائع کئے۔اس سال میں حضرت اقدس کی تائید میں اشتہارات کا سلسلہ بھی شروع ہوا چنانچہ ان دوستوں نے بذریعہ اشتہارات اپنے رویا کشوف اور الہامات کو شائع کیا جنہوں نے حضرت اقدس کے سلسلہ میں شامل ہو کر یہ فیض حاصل کیا ہے۔(نوٹ)۔بعض بزرگوں کے رویا و کشوف اسی جلد میں پہلے درج ہو چکے ہیں۔عرفانی) خطوط خط و کتابت کا سلسلہ بھی بہت بڑا سلسلہ ہے چنانچہ اس سال میں بھی وسعت کے ساتھ ترقی ہوئی ہے حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی خطوں کے جواب لکھنے کا کام سال بھر کرتے رہے مگر آخر خطوط کی زیادتی نے بارشاد حضرت اقدس صاحبزادہ سراج الحق صاحب کو اس کام میں ان کا ہاتھ بٹانے کی ضرورت محسوس کرائی چنانچہ اب دونوں صاحب اس خدمت کو انجام دیتے ہیں جَزَاهُمَا اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء اس امر کا اظہار بھی اس مد میں ضروری معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولانا نورالدین صاحب سَلَّمَهُ رَبُّه کے نام جو خطوط آتے ہیں ان کا ایک بڑا حصہ حضرت اقدس کے متعلق سوالات کا ہوتا ہے جیسا کہ اخبار الحکم میں بعض خطوط کے انداراجات سے پایا جاتا ہے اسی لئے وہ سب خطوط اسی مد میں داخل ہیں ان خطوط کا تخمینہ جو حضرت اقدس کے نام سے سال بھر میں آئے پانچ ہزار ہے اور ان خطوط کی تعداد کا تخمینہ جومولانا نورالدین صاحب کے نام آئے قریباً تین ہزار تھا۔پس اس سال میں کوئی آٹھ ہزار سے زیادہ خط لکھا گیا جس کے ذریعہ سے اس مبارک مشن کی دعوت قوموں میں پھیلی ہے۔