حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 356
حیات احمد ۳۵۶ جلد پنجم حصہ اول تصنیفات و تالیفات تصنیفات و تالیفات کا صیغہ ترقی پر رہا اردو زبان میں ایام الصلح ، حقیقت المہدی ، ستارہ قیصریہ شائع ہوئیں اور فریاد درد کی تالیف شروع ہوئی، نجم الہدی کا بڑا حصہ چھپ گیا۔ایسا ہی کتاب تِرْيَاقُ الْقُلُوْب وَ جَذْبُ اللَّا رُوَاحٍ إِلى حَضْرَةِ الْمَحْبُوبِ جو ایک زبر دست کتاب اور عظیم الشان نشانوں کا مجموعہ ہے چھینی شروع ہوئی ہے۔عربی فارسی زبان میں ترغیب المؤمنین اور نجم الھدی لکھی گئی اور ایک ہزار کی تعداد میں طبع ہوئی۔انگریزی میں فریاد درد اور ستارہ قیصریہ ترجمہ ہو کر شائع ہوئیں ان سب کتابوں کے علاوہ ایک زبر دست کتاب جو گویا کسر صلیب کے لئے آخر تر یہ ہے طبع ہونی شروع ہوئی جس کا نام "مسیح ہندوستان میں ہے اس کتاب میں زبر دست دلائل عقلی و نقلی سے واقعات صحیحہ کی بناء پر ثابت کیا گیا ہے کہ مسیح ہندوستان میں آکر کشمیر میں فوت ہوا ہے چونکہ اس کتاب کے متعلق کئی ایک سفر کرنے ضروری تھے اس لئے سر دست اس کا طبع ہونا ملتوی رہا۔یہ تو ان تصانیف کا ذکر ہے جو حضرت اقدس نے شائع کیں علاوہ ازیں وہ کتابیں جو حضرت اقدس کی تائید میں آپ کے جان نثار اور مخلص خادموں کی طرف سے شائع ہوئی ہیں علیحدہ ہیں چنانچہ رپورٹ جلسہ سالانہ حضرت اقدس کی ایک تقریر، حضرت اقدس کی پرانی تحریریں ایڈیٹر اخبار الحکم کی طرف سے شائع کی گئیں اور ہدایت اللہ اور کشف الدجی مولا نا مولوی ابو یوسف محمد مبارک علی صاحب سیالکوٹی نے شائع کیں۔ان تائیدی کتب میں سب سے بڑھ کر اور ضروری وہ لیکچر ہے جو مولا نا مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے اس مضمون پر سیالکوٹ میں دیا کہ حضرت اقدس نے آکر کیا کیا۔اور بھی چھوٹے رسالے شائع ہوتے رہے۔