حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 339 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 339

حیات احمد ۳۳۹ جلد پنجم حصہ اول اللہ تعالیٰ کے قبل از وقت الہام کے ذریعہ جیسے اُس کی پیدائش تھی ویسے ہی اُس کی وفات ہوئی اس موقعہ پر الحکم نے ۱۵ جون کو جوضمیمہ شائع کیا اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔امور منزليه الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ۔وَالصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَاَصْحَابِهِ اَجْمَعِيْنَ ہم خدائے تعالیٰ کی حمد وشکر کرتے ہوئے نہایت مسرت سے ظاہر کرتے ہیں کہ کل رات ۱۴ جون ۱۸۹۹ء بروز بدھ مطابق ۴ رصفر ۱۳۱۷ھ المقدس بعد دو پہر تین بجے جناب امامنا حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی معہود اَدَامَ اللَّهُ بَرَكَانَهُمْ کے مشکوئے معلی میں مبارک بیٹا پیدا ہوا اور اس طرح پر خدا کے فضل سے الہام ۱۳ اپریل ۱۸۹۹ء پورا ہوا اور وہ یہ ہے۔اِصْبِرُ مَلِيًّا سَاهَبُ لَكَ غُلَامًا زَكِيًّا یعنی تھوڑی دیر ٹھہر میں تجھے پاکیزہ لڑکا دوں گا۔وَالحَمدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ اس مبارک پر کی ولادت پر انہی ایام کا حضرت اقدس کا ایک اور الہام بھی جو اسی ولادت سعیدہ کے متعلق تھا پورا ہوا اور وہ یہ ہے کہ " رَبِّ اَصِحَ زَوْجَتِي هذِهِ ، یعنی اے میرے پروردگار میری اس بیوی کی صحت بحال رکھ۔چنانچہ ام المؤمنین سخت تکلیف کی وجہ سے خطر ناک حالت کو پہنچ گئی تھیں یہاں تک کہ سارا بدن یخ ہو گیا تھا اور ایسی نازک حالت میں اطباء کے نزدیک جب بدن سرد پڑ جائے جان بچنا بڑی مشکل ہوتی ہے۔مگر حضرت مسیح علیہ السلام کی اس وقت کی دعا نے جو مریضہ کی حالت پر تر تم کر کے تضرع کر رہے تھے اُم المؤمنین کو دوبارہ زندہ کیا اور اس طرح پر مندرجہ بالا الہام بھی پورا ہوا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ وند عَلَى ذَالِكَ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا عقیقہ ۲۶ / جون ۱۸۹۹ء بروز اتوار ہوا۔