حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 317 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 317

حیات احمد ۳۱۷ جلد پنجم حصہ اول دفعہ ایسا واقعہ ہوتا ہے اور نظام نشسی پر اس کا بہت اثر پڑتا ہے اس وقت سیارے ایک خاص طور کے اقتران میں ہوتے ہیں جس کا زمین پر بھی بڑا اثر پڑتا ہے ٹھیک حساب کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ جب پچھلی دفعہ ایسا واقعہ ہوا تھا تو وہ حضرت مسیح علیہ السلام کے پیدا ہونے کا وقت تھا دراصل عیسوی سنہ ہمارے شمار سے ۶۰ سال بعد شروع ہوا تھا یعنی جس کو ہم عیسوی سنہ ۶۰ اواں سال قرار دیتے ہیں وہ دراصل ابتدائی سال ہے اہل ہنود کے حساب کے مطابق ( حضرت مسیح کی پیدائش سے پہلے ) جب ایسا واقعہ ہوا تھا تو اس وقت کرشن جی مہاراج نے جنم لیا تھا جو گی فقرا اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ ۱۹۰۰ء میں لوگس ایک نیا جنم دھارے گا جو کہ زمین پر مظہر الہی ہوگا اور خلق اللہ کے لئے وہی کچھ کرے گا جو یسوع مسیح نے اپنے وقت میں کیا تھا اہل نجوم اس بات کے قائل ہیں کہ ۲۱۶۰ سال کے وقفہ کے بعد ہمیشہ زمین پر ایک ایسا آدمی پیدا ہوتارہتا ہے جو زمین پر مسیح یا بدھ کا سا کام کرتا ہے اور وہ اہل دنیا کو پاک ترین زندگی کی طرف ترقی دیتا ہے اور وہ پاک علوم جو صدیوں صرف چند لوگوں کے سینوں تک محدود رہے تھے اس کے ذریعہ سے تمام مخلوقات کو ادا کئے جاتے ہیں۔( ہم ان لوگوں کو جو ایک روحانی ریفارمر یا زیادہ واضح الفاظ میں یوں کہو کہ مسیح موعود کی ضرورت کو مختلف پہلوؤں سے محسوس کرتے ہیں یہ خوشخبری سنانا چاہتے ہیں کہ آنیوالا مسیح آ گیا جس کی دیکھنے کی آنکھیں ہو دیکھے اور جس کے کان سننے کے ہوں سنے )۔“ آسمانی آتش بازی الحکم مورخہ ۱۶ ستمبر ۱۸۹۹ صفحہ نمبر ۶ کالم نمبر ۱ ۲) اس کے علاوہ آغا ز نومبر ۱۸۹۹ء میں عام طور پر یہ خبر میں مشہور ہوئیں اور یورپ کے سائنس دانوں نے جو فلکیات سے دلچسپی رکھتے ہیں اعلان کیا کہ ۱۰ رنومبر ۱۸۹۹ء سے