حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 316
حیات احمد ۳۱۶ جلد پنجم حصہ اول کچھ آسمانی شہادات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا تھا۔☆ آسمان بارد نشان الوقت میگوید زمین این دو شاہد از پیئے تصدیق من استاده اند اس کی تصدیق میں ارضی حالات اور آسمانی تائیدات کو پیش کیا تھا جن میں سے ایک حضرت نبی کریم ﷺ کی پیشگوئی رمضان میں سورج اور چاند گرہن سے پوری ہوئی اس کے سوافلکی نظام میں بعض ایسی صورتیں پیدا ہوئیں جو بالکل عجیب تھیں اور عجیب تر یہ بات ہے کہ ان آسمانی نشانات کا ظہور اس سے پہلے ایسے وقت ہوا تھا جب حضرت مسیح علیہ السلام اور حضرت کرشن علیہ السلام کا ظہور ہوا تھا اسی قسم کے حالات اب پیدا ہوئے اور قبل اس کے کہ آسمان اس کی شہادت دے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابن مریم اور کرشن گوپال علیہما السلام کا نام الہامات میں دیا جا چکا تھا۔چنانچہ ستمبر ۱۸۹۹ء کے شروع ٹریبیون لاہور میں ولایت کے اخبار کے حوالہ سے مندجہ ذیل مضمون شائع ہوا جس کو میں نے الحکم مورخہ ۶ استمبر میں شائع کیا وہ یہ ہے۔نظام کسی میں تغیر تعظیم اور ایک عظیم الشان مصلح یا مثیل مسیح کی ضرورت اخبار ٹریبیون (Tribune ) لا ہور ولایت کے ایک اخبار سے ناقل ہے کہ ۱۹۰۰ء سے ایک نیا دور حرکات آفتاب اور اس کے متعلق کل نظام شمسی کا شروع ہوتا ہے ۱۸۹۰ ء سے لے کر ۱۹۰۰ء تک ایک بڑے دائرہ کا خاتمہ نظر آتا ہے جس کے اخیر میں سورج ایک نئے طرح کے سلسلہ ءِ بُرج میں داخل ہوگا۔قریباً ۲۱۶۰ سال کے بعد ایک ہتر جمہ آسمانی نشان برسا رہا ہے اور زمین پکار رہی ہے کہ یہی وقت ہے میری تصدیق کے لئے یہ دو گواہ کھڑے ہیں۔