حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 315 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 315

حیات احمد ۳۱۵ جلد پنجم حصہ اول اپنی ذات پر پاتا تھا اور خوش ہوتا تھا اور ہنستا تھا۔خواب چہارم۔میں نے دیکھا کہ ایک عمدہ مکان پر رسول مقبول ع مع اصحاب کبار رضوان اللہ رونق بخش ہیں اور آپ ایک بلند جگہ پر تشریف رکھتے ہیں اور میں دست بستہ آپ کے سامنے کھڑا ہوں اور بھی چند آدمی ہیں جو علیحدہ کھڑے ہیں ان میں سے ایک شخص حسن خاں نامی نے میری طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ لوگ حدیثوں کو نہیں مانتے رسول مقبول ﷺ نے محبت بھری تبسم فرماتے ہوئے میری طرف دیکھا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ہی کہ ہم لوگ تو آپ کے فرمودہ پر دل و جان سے عاشق ہیں اور ایمان رکھتے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے سُن کر صحابہ رضی اللہ عنہم کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا کہ مرزا صاحب ہمارے پیارے فرزند ہیں اور فرمایا کہ جس وقت مرزا صاحب قرآن کریم بیان فرماتے ہیں تو میری روح تازہ ہو جاتی ہے پھر مجھ کو حکم فرمایا کہ مرزا صاحب سے کہو که قرآن شریف بیان فرما ئیں اس خواب سے کچھ عرصہ بعد حسن خاں جو پہلے مخالف تھا حضرت اقدس سے مشرف بہ بیعت ہوا اور اسی حالت میں مر گیا خدا اس کو بخشے۔خواب پنجم۔میں نے دیکھا کہ حضرت اقدس میرا ہاتھ پکڑ کر آسمان کی طرف اوڑا کر لے گئے اور آسمانوں کے دروازے ہمارے واسطے کھلتے گئے اور ہم داخل ہوتے گئے اور عجیب در عجیب مخلوق مشاہدہ کی جن کی شکلیں اس وقت تک میرے ذہن میں موجود ہیں پھر دیکھا کہ ایک ایسی جگہ گئے جہاں سوائے نور کے کچھ نہ تھا جس کو دیکھ کر ہم سجدہ میں گر گئے۔ایک دفعہ الہام ہوا کہ مرزا غلام احمد صاحب دنیا کا نور ہے پھر یہی فقرہ بڑی جلی قلم سے آسمان پر یا ایک تختہ پر سنہری لکھا ہوا دیکھا۔جو مثل چاند کے روشن تھا علاوہ ازیں بہت دفعہ اس قسم کے الہام ہوئے کہ جن سے حضرت اقدس کا منجانب اللہ ہونا پایا گیا ماسوائے اس کے میں نے بہت دفعہ خواب میں رسول مقبول عالیہ کی زیارت کی ہے اور حضرت مرزا صاحب کو ان کے پاس دیکھا ہے کہ آپ حضرت مرزا صاحب سے بڑی محبت اور شفقت سے باتیں فرماتے ہیں۔