حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 312
حیات احمد ۳۱۲ جلد پنجم حصہ اول حضرت ظفر المظفر نے حسب ذیل تحریری شہادت پیش کی۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ لاہوری جو پہلے حضرت مرزا غلام احمد رئیس قادیان سے جو دنیا کے نو راور حجۃ اللہ ہیں جن کو خدا نے اپنی رحمت خاص سے مجد دوقت و مسیح موعود و مہدی مسعود کر کے دنیا میں نازل کیا کمال عقیدت و ارادت رکھتے تھے اب بعض تحریروں سے پایا گیا کہ کسی وجہ سے منشی صاحب موصوف حضرت اقدس علیہ السلام کی مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے ہیں اور اپنے بعض الہامات کے معنے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف بیان کرتے ہیں۔چونکہ میں آنجناب کے بارہ میں ایسی صاف اور اعلیٰ خوا ہیں دیکھتا ہوں اور ایسے الہام پاتا ہوں کہ جس سے بکمال وضاحت وصفائی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کو جو بارگاہ کریم میں وجاہت اور عزت حاصل ہے اور سید العالم صلى الله فخر الرسل امام الاولیاء ﷺ کے ساتھ جیسا تعلق و محبت ہے اور کسی کوممکن نہیں ہے اس لئے میں منشی الہی بخش صاحب کی خدمت میں بنظر الدِّينُ النَّصِيحَةُ اپنے چند خواب اور الہام طبع کرا کر ارسال کرتا ہوں۔اس امید سے کہ وہ ان کو غور سے پڑھیں اور اس احمد آخر الزمان علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت و عنا د کو دل سے دور کر کے قرب حق حاصل کریں ورنہ جس طرح میں اپنے خواب والہام حضرت اقدس کی تائید و تصدیق میں بیان کر کے حلفاً ظاہر کرتا ہوں کہ میرے خواب والہام بلا کم و کاست خدائے قدیر کی طرف سے ہیں اور میرا اُن میں افترا نہیں ہے اسی طرح آپ بھی اپنے وہ الہامات جو حضرت اقدس کے برخلاف ہوتے ہیں شائع کر کے حلفاً بیان کریں کہ یہ حقیقتا اور یقیناً خدا کی طرف سے حضرت اقدس کے بارہ میں ہیں ان کی تاویل یا تفسیر میں میری رائے و افترا کو مطلق دخل نہیں ہے اگر میں اس بارہ میں کچھ افترا سے کام لیتا ہوں یا غلطی کرتا ہوں تو خدائے ذوالجلال کا اظہار حق و باطل کے لئے مجھ پر غضب نازل ہو۔خواب اول۔میں نے دیکھا کہ میں مدینہ میں روضہ مبارک رسول مقبول ﷺ کے پاس کھڑا ہوں مگر جن جالیوں میں سے روضہ منورہ کو دیکھتے ہیں وہ مجھ سے بہت اونچی ہیں اس سبب سے